لندن//ایجنسیز// برطانیہ نے ڈونالڈ ٹرمپ کو ایران پر امکانی حملوں کیلئے آر اے ایف اڈوں کو استعمال کرنے سے روک دیا ہے، جو بڑھتی کشیدگی کے درمیان محتاط موقف اختیار کئے جانے کا اشارہ ہے۔ اس طرح کے آپریشنس کیلئے برطانوی منظوری درکار ہوتی ہے لیکن لندن حکومت ملٹری کارروائی پر ڈپلومیسی کو ترجیح دیتی ہے۔ ٹرمپ نے ایران کے بارے میں اعلیٰ سطح پر اجلاس منعقد کئے اور اپنے امکانات کھلے رکھے ہیں۔










