ارجن ٹنڈولکر 5مارچ کوثانیہ سے شادی کریں گے:ذرائع

ارجن ٹنڈولکر 5مارچ کوثانیہ سے شادی کریں گے:ذرائع

ممبئی/آئی اے این ایس//سابق عظیم کرکٹر سچن تنڈولکر کے بیٹے ارجن تنڈولکر 5مارچ کو اپنی منگیتر، کاروباری شخصیت اور مستند ویٹرنری ٹیکنیشن ثانیہ چندھوگ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہے ہیں۔ ذرائع نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ ارجن جنہیں حال ہی میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ممبئی انڈینز سے لکھنؤ سوپر جائنٹس میں ٹریڈ کیاگیا ہے، 5 مارچ کو شادی کریں گے۔ شادی کی تقریبات کا آغاز3 مارچ سے متوقع ہے اور یہ تمام تقاریب ممبئی میں منعقد ہوں گی۔ شادی کی تقریب سادہ اور نجی نوعیت کی ہوگی، جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو مدعو کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق، ارجن اور ثانیہ کی منگنی گزشتہ سال اگست میں ہوئی تھی، جس میں صرف قریبی اہلِ خانہ اور دوست شریک تھے۔