جموں//سینٹر فار کوآپریٹیو مینجمنٹ (سی سی ایم) جموں نے ایک خصوصی تقریب کا اِنعقاد کیا جس میں کمشنر سیکرٹری اِمدادِ باہمی محکمہ ببلا رکوال مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھیں ۔ اِس پروگرام میں ایڈیشنل رجسٹرار جموں ڈویژن بال کرشن، جوائنٹ رجسٹرار (آڈِٹ) جموں ڈویژن پرینکا بھٹ، جوائنٹ رجسٹرار (سپیشل) جموں ڈویژن پریتی شرما، ڈِپٹی رجسٹرار جموں بھوانی اَتری اور سی سی ایم جموں کے عملے نے حصہ لیا۔تقریب کے دوران سینٹر فار کوآپریٹیو مینجمنٹ (سی سی ایم) میں سمارٹ کلاس روم کا اِفتتاح کیا گیا۔ معزز مہمانوں نے ’’کوآپ ہیروز‘‘ میگزین کا اِجرا ٔکیا، سی سی ایم کیلنڈر جاری کیا، سی سی ایم نیوز لیٹر کے نومبر ایڈیشن کی نقاب کشائی کی اور سی سی ایم کا مستقبل کا ویژن پیش کیا جس کا مقصد یونین ٹیریٹری میں کوآپریٹیو تعلیم اور صلاحیت سازی کو مضبوط کرنا ہے۔پرنسپل سینٹر فار کوآپریٹیو مینجمنٹ (سی سی ایم) جموں نے پروگرام کے دوران شروع کئے گئے اَقدامات کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہاکہ سمارٹ کلاس روم ڈیجیٹل ٹولز اور ا ِستفساری طریقوں کو مربوط کر کے تدریسی و تعلیمی عمل کو جدید بنائے گا جس سے کوآپریٹیو تعلیم کے معیار میں بہتری آئے گی۔پرنسپل نے اِس بات پر زور دیا کہ’’ کوآپ ہیروز‘‘ میگزین کا اِجرا ٔ کوآپریٹیو سیکٹر کی کامیابی کی داستانوں اور بہترین عملی نمونوں کو پیش کر کے شراکت داروں کو ترغیب دے گا جبکہ سی سی ایم کیلنڈر اور ماہانہ نیوز لیٹر اراکین اور اِداروں کو جاری سرگرمیوں اور کامیابیوں سے آگاہ رکھنے کے لئے مؤثر مواصلاتی ٹولز کے طور پر کام کرے گا۔پرنسپل نے سی سی ایم کے مستقبل کے ویژن کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ صلاحیت سازی کو مضبوط بنانے، اِختراع کو فروغ دینے اور ہنر مند اِنسانی وسائل کی تیاری کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ یونین ٹیریٹری میں ایک شفاف، جامع اور دیرپا کوآپریٹیو تحریک کو سپورٹ کیاجا سکے۔مہمان خصوصی نے سی سی ایم کے اقدامات کو سراہا اور کوآپریٹیو موومنٹ کو مضبوط بنانے کے لئے اِختراع اور سکل ڈیولپمنٹ پر زور دیا۔مہمانِ خصوصی نے اپنے بصیرت افروز کلمات میں سی سی ایم جموں کے فعال کردار کی سراہنا کی جو ایک ہنر مند کوآپریٹیو اَفرادی قوت کو پروان چڑھانے میں مصروف ہے اور اِدارے کو مشورہ دیا کہ وہ اُبھرتی ہوئی شعبہ جاتی ضروریات، اِختراع اور بہتر طرزِ حکمرانی کے مطابق اَپنی تعلیمی اور تربیتی سرگرمیوں کو ہم آہنگ رکھے تاکہ کوآپریٹیو تحریک کی دیرپا ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے پوتر گپھا میں ’ پرتھم پوجا ‘ کی
وزیرا علیٰ نے جموں وکشمیر بائیر۔سیلر میٹ کا اِفتتاح کیا
کشمیر میں موسمِ گرما کی پہلی شدید لہر
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے پنجاب کے وزیراعلیٰ سے مویشی ٹرانسپورٹیشن گاڑیوں پر غیرقانونی لیوی روکنے کی اپیل کی
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے ’رابطہ ‘ میں قانون سازوں اور عوامی وفود سے ملاقات کی
سکینہ اِیتو نے لائسوکا دورہ کیا ،عوامی دربار منعقد کیا اور عوامی مسائل سنے
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمارنے بڈگام کا دورہ کیا
ستیش شرما نے جموں سے سومناتھ جی یاترا کو جھنڈی دِکھاکر روانہ کیا
جاوید رانا نے مینڈھر میں اے ٹی ایم کی سہولیت اور آئی سی آئی سی آئی بینک کی نئی شاخ کا اِفتتاح کیا
ڈائریکٹوریٹ آف اِکنامکس اینڈ سٹیٹسٹکس جموںوکشمیرمیںبیسویں نیشنل سٹیٹسٹکس ڈے کی تقریب کا اِنعقاد










