جموں//کمشنر سیکرٹری کواپریٹو ( چئیر پرسن پی بی او ڈیز جے سی سی بینک ) یاشا مدگل نے سول سیکرٹریٹ میں جے سی سی بینک کے بی او ڈیز کی 11 ویں میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر زراعت جموں ، اے ڈی ڈی سی جموں ، منیجر نابارڈ ، جے سی سی بینک کے سی ای او /ایم ڈی اور دیگر متعلقین موجود تھے ۔ ایم ڈی نے بورڈ کو ترقی پسند اشاریہ جات کے بارے میں آگاہ کیا جو بعد از سرمایہ کاری کی عکاسی کرتے ہیں ۔ بورڈ کو بتایا گیا کہ رواں مالی سال 2022-23 کے دوران پہلی بار 20 برانچوں کو منافع میں لانے اور این پی ایز کے مد میں 14 کروڑ روپے کی وصولی کے باوجود پائپ لائن میں موجود سرمائے کی اضافی رقم جاری کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے چئیر پرسن نے یقین دہانی کرائی کہ تمام ڈی سی سی بیز کی بہت جلد دوبارہ سرمایہ کاری کی جائے گی ۔ ایم ڈی نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو یہ بھی بتایا کہ جے سی سی بینک کے موجودہ این پی اے کو آج تک 38 فیصد سے کم کر کے 33 فیصد پر لایا گیا ہے اور رواں مالی سال کے اختتام سے قبل مزید ریکوری کو یقینی بنانے کیلئے بھر پور کوششیں جاری ہیں ۔ چئیر پرسن نے پی اے سی سے متعلقہ معاملات میں بینک کو تعاون فراہم کرنے پر محکمانہ افسران کے کردار پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے جے سی سی بینک کو کور بینکنگ سلوشن ( سی بی ایس ) پر لانے اور 2022-23 کے دوران اس کی شروعات کیلئے کئے گئے عمل کی تعریف کی ۔ چئیر پرسن نے زور دیا کہ جے سی سی بی سے متعلق مختلف امور پر توجہ دی جانی چاہئیے جن میں مجموعی اور خالص این پی اے ، سی آر اے آر ، برانچ وار کارکردگی اور این پی اے کو کم کرنے اور بہتر ریکوری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات شامل ہیں ۔










