modi

ہندوستان صحت کے شعبے میں بیرونی ممالک پر انحصار کم کرنے کیلئے مسلسل کوشاں

آیوشمان بھارت اور جن اوشدھی مراکزسے شہریوں کوہزاروں کروڑروپے کی بچت: وزیر اعظم مودی

سری نگر// وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ زندگی بچانے والے ادویات، ویکسین اور طبی آلات کو کووڈ19 کی وبا کے دوران ہتھیار بنایا گیا تھا۔انہوںنے زور دیکر کہا کہ ان کی حکومت مسلسل کوشش کر رہی ہے کہ ہندوستان کے شعبہ صحت کے بیرونی ممالک پر انحصار کم سے کم کیا جائے۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق ’’صحت اور طبی تحقیق‘‘پر ایک پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان کاشعبہ صحت کئی دہائیوں سے مربوط نقطہ نظر اور طویل مدتی تصور کی کمی کی وجہ سے متاثر ہوا ہے لیکن ان کی حکومت نے اسے صرف وزارت صحت تک محدود نہیں رکھا اور اس سے نمٹنے کیلئے پوری حکومتی نقطہ نظر کے ساتھ اقدامات کیے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمارے کاروباریوں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ہندوستان کو کوئی ٹیکنالوجی درآمد کرنے کی ضرورت نہیں پڑے اور وہ خود انحصاری بن جائے گا۔وزیراعظم مودی نے اپنی حکومت کی طرف سے صحت کے شعبے میں کاروبار کو فروغ دینے کیلئے کئے گئے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ طبی خدمات یعنی علاج ومعالجہ کو سستی بناناحکومت کی اولین ترجیح رہی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آیوشمان بھارت، ایک سرکاری ہیلتھ انشورنس اسکیم، اور جن اوشدھی مراکز، جہاں دوائیں سستے داموں فروخت ہوتی ہیں، نے شہریوں کو بالترتیب80ہزار کروڑ روپے اور20ہزار روپے کی بچت کی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ ملک کے فارما سیکٹر نے وبائی امراض کے دوران عالمی اعتماد حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ اس شعبے پر اعتماد پیدا کرنے اور اس کا فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ صحت کے شعبے کو کووڈ 19سے پہلے اور بعد ازاں تقسیم کی لکیر کے ساتھ دیکھا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وبائی مرض نے ظاہر کیا کہ خوشحال ممالک کے ترقی یافتہ نظام بھی ایسے بحران کے دوران تباہ ہو جاتے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ان کی حکومت صرف صحت کی دیکھ بھال پر توجہ مرکوز نہیں کر رہی ہے بلکہ شہریوں کی مجموعی فلاح و بہبود پر توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب صحت کی دیکھ بھال کے اہم بنیادی ڈھانچے کو درجے کے 2 شہروں اور چھوٹی بستیوں میں لے جایا جا رہا ہے، جس سے وہاں صحت کے ماحولیاتی نظام کی ترقی ہو رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانے پر بھی توجہ مرکوز کر رہی ہے کہ لوگوں کو ان کے گھروں کے قریب ٹیسٹ کی سہولیات سمیت علاج مل سکے۔