سرینگر//جموںو کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ جموںو کشمیر عمر عبد اللہ نے کہا کہ جموںو کشمیر کے الیکشن پہلے ہی منعقد کرنے میں دیر ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا ہم انتخابات کے لئے تیار ہیں اور فیصلہ لوگ کریں گے ۔انہوں نے بتایا ہم نے لوگوں کو نہ اکسایا ہے اور نہ اکسانے کا ارادہ ہے ۔ عمر عبد اللہ نے اتوار کے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہاکہ انتخابات کرنا اور کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے لیکن جموں و کشمیر میں انتخابات کو منعقد کرنے میں پہلی ہی دیر ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایا سال2014میں انتخاب ہوئے ہیں 7سال کا وقت بہت ہوتا ہے ۔عمر نے کہا جیسے ہی انتخابات کا بگل بجے گا ہم تیار ہیں اور ہمک امیدواروں کو میدان میں اتاریں گے بعد میں فیصلہ لوگوں کے ہاتھوں میں ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ہم نے نہ کسی کو اکسایا اور نہ اکسانے کا ارادہ ہے ۔سابق وزیر اعلیٰ نے بتایا ہم کہتے ہیں حکومت صیح طریقے سے اپنے کام کو نجام دیں اور لوگ خود بخود خاموش ہو جائیں گے ۔عمر عبداللہ نے بتایا لوگ پریشان ہوتے ہیں لوگوں میں غصہ آجاتا ہے جب سرکار کی جانب سے غلطیاں ہو تی ہے ۔انہوں نے بتایا ہم نے حیدر پورہ انکونٹر نہیں کیا ، لوگوں نے نے نہیں کیا بے قصور لوگوں کو ہم نے نہیں مارا ۔اس لئے جو لوگ اس میں ملوث ہیں ان کو سامنے لائیں۔










