چار کرروڑ پکے مکانات بنائے گئے اور دس کروڑ سے زائد بیت الخلاء تعمیر کرائے گئے ۔ وزیر اعظم
سرینگر //وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے گزشتہ نو سالوں میں 25کروڑ سے زائد لوگوں کو غریبی کی سطح سے باہر نکالا ہے جبکہ حکومت نے ان کنبوں کی زندگیوں میں سہولت پیدا کرنے کی خاطر مختلف اسکیمیںشروع کی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے پہلے ہی چار کروڑ پکے مکانات اور دسکروڑ بیت الخلاء فراہم کئے ہیں۔وائس آف انڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندرمودی نے مہاراشٹر کے ضلع شولا میں کثیر ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔ انھوںنے کہا کہ حکومت چار کروڑ پکّے مکانات اور دَس کروڑ بیت الخلاء فراہم کرچکی ہے۔وزیراعظم نریندر مودینے آج کہا ہے کہ ان کی حکومت ملک کے محروم کنبوں کی بہبود کے لئے وقف ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے ان کنبوں کی زندگیوں میں سہولت پیدا کرنے کی خاطر مختلف اسکیمیںشروع کی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے پہلے ہی چار کروڑ پکے مکانات اور دسکروڑ بیت الخلاء فراہم کئے ہیں۔ پی ایم مودی مہاراشٹر کے شولا پور میں مختلف ترقیاتیپروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھے جانے اور افتتاح کئے جانے کے بعد اظہار خیال کررہیتھے۔ وزیراعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ اْن کی حکومت نے 25 کروڑ لوگوں کو غریبیکی سطح سے باہر نکالا ہے۔ جناب مودی نے پی ایم غریب کلیان یوجنا کو اگلے پانچ برستک توسیع دینے کا بھی اعلان کیا۔پردھان منتری آواس یوجنا(شہری) کے تحت مکمل کئے گئے 90 ہزار مکانوں اور شولا پور میں Raynagar ہاوسنگ سوسائٹی کے 15 ہزار مکانوں کووقف کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ مہاراشٹر میں ایک لاکھ سے زیادہ کنبوں کو آجاْن کا اپنا مکان حاصل ہوگا۔Raynagarہاوسنگ سوسائٹی کے مستفدین میں ہینڈلوم ورکرس، خوانچہ فروش، پاورلوم ورکرس، کوڑاکچرا چننے والے، بیٹری بنانے والے، ڈرائیورس اور دیگر افراد شامل ہیں۔وزیراعظم نریندر مودینے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ سابقہ حکومتوں نے محض غریب ہٹاو کا نعرہدیا تھا، لیکن درحقیقت وہ ایسا کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوئیں۔ انھوں نے مزیدکہا کہ ان کی حکومت نے شفافیت پیدا کی ہے اور اب فائدے مجاز مستفدین تک پہنچ رہے ہیں۔وزیراعظم نے احیا اورشہری یکسر تبدیلی کے تقریباً دو ہزار کروڑ روپے کے اٹل مشن کے 8 پروجیکٹوں کا سنگبنیاد بھی رکھا۔ وزیراعظم نے ریاست میں پی ایم سواندھی کے دس ہزار مستفدین کو پہلیاور دوسری قسط کی تقسیم کا بھی آغاز کیا۔ مہاراشٹر کے گورنر Ramesh Bais، مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھشنڈے، نائب وزراء اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور اجیت پوار بھی اس موقع پر موجود تھے۔










