ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کیلئے اوقات کار میں تبدیلی

جی ایم سی اننت ناگ کے ڈاکٹروں نے برہمی کااظہار کیا

سرینگر//ڈاکٹروں کیلئے سرکار کی جانب سے صبح 9بجے سے شام پانچ بجے تک ہسپتالوں میں حاضر رہنے کے فیصلے کے خلاف جی ایم سی اننت ناگ میں ڈاکٹروںنے سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوقات کار میں ترمیم کی جائے ۔ انہوںنے بتایا کہ مریضوں کو بھی پریشانی نہیں ہونی چاہئے اور معالجین کی صحت پر بھی اثر نہیں پڑنا چاہئے ۔ میڈیکل فیکلٹی فارم (MFF) کے ممبران بشمول کنسلٹنٹس، میڈیکل آفیسرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کے نمائندے اور GMC اننت ناگ کے NHM نے کام کے نئے اوقات پر غور و خوض کرنے کے لیے گزشتہ ہفتے ایک میٹنگ کی اور اضافی اوقات کار کا حکم دینے کے لیے حکومت پر تنقید کی۔ ممبران نے اس حوالے سے انتظامیہ کو نمائندہ بھیج دیا ہے جو اس معاملے سے متعلق بات کرے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جی ایم سی ڈاکٹروں نے چاولہ کمیٹی کی رپورٹ کو مکمل طور پر منظور کرنے اور 9 گھنٹے اضافی کام کی اجرت جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ڈاکٹروں کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ آدھے گھنٹے کے کھانے کے وقفے کو منسوخ کرنے کے بعد ہفتہ کو چھٹی دی جائے جو اس کے بعد ہفتے کے پانچ دن کام کے اوقات میں سے 25/10/28 کے حکومتی سرکلر 44 GAD کے مطابق ہوگا۔دریں اثنا، ہسپتال کے ذرائع نے وائس آف انڈیا (VOI) کو بتایا کہ مریضوں کو ہفتے کے روز بری طرح سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب ڈاکٹر ایک بجکر تیس منٹ پر ہسپتال سے چلے گئے۔