ہانجی دانتر اننت ناگ میں اے ٹی ایم مشین نصب کرنے کا مطالبہ

علاقے میں سینکڑوں تجاری مراکز ہونے کے باوجود سہولیت سے محروم

سرینگر//ہانجی دانتر اننت ناگ قصبہ سے دو کلو میٹر دور ی پرواقع ہے اور تجارتی لحاظ سے اہم علاقہ مانا جاتا ہے جہاں پر سینکڑوں بینڈ سا ملز اور دیگر کاروباری ادارے ہیں تاہم علاقہ میں کوئی اے ٹی ایم نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو خاص کر تاجروں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ لوگوںنے علاقے میں اے ٹی ایم نصب کرنے کیلئے جموں کشمیر بینک کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ہانجی دانتر علاقہ قصبہ اننت ناگ سے محض دو کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے جو تجاری لحاظ سے کافی اہم ہے جہاں سینکڑوں بینڈ سا ملز اور دیگر تجارتی ادارے شامل ہے تاہم علاقے میں ایک بھی اے ٹی ایم مشین نصب نہیں ہے جس کی وجہ سے تاجروں اور دیگر علاوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ مقامی لوگوں خاص کر تاجروں نے اس ضمن میں جموں کشمیر بینک کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ علاقہ میں اے ٹی ایم مشین نصب کی جائے تاکہ عوام کے ساتھ ساتھ تاجروں کو بھی راحت ملے ۔