گھریلو مارکیٹ میں خوردنی تیلوں کے داموں میں کمی

سویابین، سرسوں، پامولین اور مونگ پھلی کے تیلوں کے دام 7 تا10روپے فی لیٹرکم ہوئے

سرینگر///گزشتہ کئی ماہ کے بعد اب ملک کی گھریلو مارکیٹ میں سرسوں کے تیل، مونگ پھلی، سویابین اور پامولین سمیت تمام خوردنی تیلوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ حالانکہ بیرونی بازار میں تیل کی قیمتیں ابھی تک کم نہیں ہوئی ہے۔ گھریلو مارکیٹ میں سویابین، سرسوں، پامولین اور مونگ پھلی سمیت متعدد خوردنی تیل کی قیمتوں میںسات سے 10روپے فی لیٹر تک کمی ہوئی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ کمی انڈونیشیا کی جانب سے برآمدات کھولنے کے بعد آئی ہے۔ سویا بین اور پامولین آئل کی قیمتوں میں تقریباً100ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ تاہم بیرون ملک سورج مکھی کے تیل کی قیمتیں اب بھی بڑھی ہوئی ہیں۔ بتاتے چلیں کہ ان دنوں ہندوستان کے گھریلو بازاروں میں مہنگائی نے عام لوگوں کے گھروں کا بجٹ ہی بری طرح متاثر کر دیا ہے۔حال ہی میں انڈونیشیا کی حکومت نے23مئی سے پام آئل کی برآمد پر پابندی ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔ان دنوں ہندوستان کے گھریلو بازاروں میں مہنگائی کی وجہ سے عام لوگوں کے گھروں کا بجٹ بگڑ چکا ہے۔اس وقت ملک کی گھریلو منڈیوں میں سرسوں کے تیل کی قیمت بلند ترین سطح سے تقریباً45 سے50 روپے فی لیٹر کم ہے۔ اس کے مطابق اگر آپ ایک مہینے میں۰۱? لیٹر تیل خریدتے ہیں، تو آپ آسانی سے450سے پانچ سوروپے تک بچا سکتے ہیں۔ یوپی، بہار، مدھیہ پردیش اور راجستھان جیسی بڑی ریاستوں میں سرسوں کے تیل کی قیمت170روپے فی لیٹر سے نیچے ہے۔یوپی کے کئی شہروں میں سرسوں کے تیل کی قیمت کم چل رہی ہے۔ گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے میں پریاگ راج میں سرسوں کے تیل کی قیمت180روپے فی لیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی وقت، مظفر نگر، شاملی، فیروز آباد، مین پوری میں خوردنی تیل تقریباً ایک ہی قیمت پر دستیاب تھا۔