After the Ganda Bill boat accident Athos Group's relief camp has been going on for 4 days

گندہ بل کشتی حادثہ کے مابعد:اتھوس گروپ کا4روزسے راحتی کیمپ جاری

سرینگر //گنڈبل میں کشتی حادثے کے بعد دریائے جہلم کے کنارے پر غرقاب ہوئے3افراد کی بازیابی کے منتظر لوگوں کیلئے فلاحی و رفاعی ادارے’ اتھواس گروپ آف ہیومنٹی‘ نے ایک کیمپ لگایا ہے جہاں مشروبات اور کھانے پینے کی اشیاء کو دستیاب رکھا ہے۔ مذکورہ کیمپ گزشتہ4دنوں سے ہمہ وقت کام کر رہا ہے اور رضاکار دریائے جہلم کے کنارے پر موجود لوگوں میں کھانے پینے کی اشیاء￿ اور مشروبات تقسیم کرنے میں مصروف ہے۔مقامی لوگوں نے بھی ’اتھواس گروپ آف ہیومنٹی‘ کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ رضاکار دوران شب بھی جہلم کنارے پر مقیم ہے،اور انہوں نے غمزدہ لوگوں کی کافی خدمت کی۔ اتھواس گروپ آف ہیومنٹی‘ کے سربراہ روف الہیٰ نے بتایا کہ گندہ بل میں پیش آیا واقعہ ایک انسانی سانحہ ہے ،اور انکا ادارہ اس حادثے کے شکار لواحقین اور انکے رشتہ داروں کے علاوہ دیگر لوگوں میں بھی کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر مشروبات کو تقسیم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورا علاقہ ماتم کدے میں تبدیل ہوچکا ہے اور بیشتر کنبوں کے چولہے گزشتہ3 دنوں سے ٹھنڈے ہے،اور اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے اس بات کا فیصلہ لیا کہ دریا کنارے کیمپ کو قائم کیا جائے ،تاکہ غمزدہ لوگوں کو کچھ راحت فراہم کی جاسکی۔ روف الہیٰ نے کہا کہ ویسے پورا علاقہ ماتم میں دوبا ہوا ہے اور اس میں انکے حلق سے کھانا اور مشروبات اترنا مشکل ہے،تاہم علاقے میں چھوٹے چھوٹے بچے بھی ہیں،جن کا خیال رکھنا نہایت ہی ضروری ہے۔