گجرات: پاکستانی کشتی سے 200 کروڑ روپے کی ہیروئن برآمد، 6 پاکستانی شہریوں کی گرفتاری

گجرات ساحل سے ایک بار پھر کثیر مقدار میں ہیروئن کی برآمدگی ہوئی ہے۔ اس کی قیمت بازار میں 200 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ اے ٹی ایس گجرات خفیہ جانکاری کی بنیاد پر انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے مشترکہ طور سے 6 کشتی رانوں کے ساتھ ایک پاکستانی کشتی کو پکڑا، جس میں تقریباً 40 کلوگرام ہیروئن تھی۔ اندازہ کے مطابق اس کی بازار میں قیمت 200 کروڑ روپے ہے۔ انڈین کوسٹ گارڈ کی یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔14/13 ستمبر 2022 کی شب ایک خفیہ جانکاری پر آئی سی جی نے منصوبہ بندی کے ساتھ بین الاقوامی سمندری سرحدی لائن (آئی ایم بی ایل) کے قریبی علاقہ میں گشت کے لیے جہازوں کے دو تیز انٹرسپٹر سی-408 اور سی-454 تعینات کیے۔ رات کے دوران ایک پاکستانی کشتی کو ہندوستانی آبی علاقہ میں مشتبہ طور پر دیکھا گیا۔ 40 کلو ہیروئن تھی جس کی قیمت بازار میں 200 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ سبھی ایجنسیوں کے ذریعہ آگے کی مشترکہ جانچ کے لیے کشتی کو جکھاؤ لایا جا رہا ہے۔ گزشتہ ایک سال میں انڈین کوسٹ گارڈ اور اے ٹی ایس گجرات کے ذریعہ اس طرح کی یہ پانچویں مشترکہ مہم ہے۔