encounter

کے۔کلان سری گفوارہ میں شبانہ تصادم میںISJKکا ملی ٹینٹ جاں بحق:پولیس

جنوبی کشمیر میں48گھنٹوں میں6جنگجوجاں بحق

سری نگر//جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے سری گفوارہ علاقے میں سنیچر کی رات دیر گئے تصادم آرائیوں میں ایک ملی ٹنٹ مارا گیا ہے ۔اس دوران انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے بتایامارا گیا ملی ٹنٹ گزشتہ دنوں مارے گئے جموںو کشمیر پولیس کے ایک سب انسپکٹرکی ہلاکت میں ملوث تھا ۔ادھر جموںو کشمیر پولیس کے ترجمان نے بتایا48گھنٹوں کے دوران جنوبی کشمیر میں6ملی ٹینٹ تصادم آرائیوں میں مارے گئے ہیں۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جنوبی ضلع اننت ناگ کے سریگفوارہ بجبہاڑہ علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصاد م میں ایک جنگجو ہلاک ہوا ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’ضلع اننت ناگ کے ’’سریگفوارہ کے کلان ‘‘ گاوں میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں وکشمیر پولیس اور فوج نے ہفتے کی شام کو مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا‘۔انہوں نے بتایا کہ ایک مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجود ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان باضابط طورپر تصادم شروع ہوا۔پولیس ترجمان کے مطابق گولیوں کا تبادلہ تھم جانے کے بعد تصادم کی جگہ ایک مقامی ملی ٹینٹ کی لاش برآمد کی گئی جس کی بعد میں شناخت 19سالہ فہیم احمد بٹ ولد گل محمد بٹ ساکن کانڈی پورہ بجبہاڑہ کے بطور ہوئی ہے۔آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ مہلوک جنگجو فہم نے حال ہی میں ’’آئی ایس جے کے‘‘ نامی ممنوع تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ ملی ٹینٹ کو سرینڈر کرنے کابھر پور موقع فراہم کیا گیا لیکن اْس نے حفاظتی عملے پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا جس کے بعد سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں وہ مارا گیا۔’’آئی جی کے مطابق فہیم اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اشرف کے قتل میں ملوث تھا‘‘۔بتادیں کہ 22 دسمبر 2021کی شام کو جب اسسٹنٹ سب انسپکٹر بجبہاڑہ پولیس تھانے سے باہر آیا تو اْس پر فائرنگ کی گئی اگر چہ اْس سے فوری طورپر اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ وہاں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا.۔ادھر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا جنوبی کشمیر میں سرگرم جنگجووں کے خلاف سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے اور پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران شوپیاں، ترال اور اننت ناگ اضلاع میں 6 جنگجو مارے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرگرم ملی ٹینٹوں اور اْن کے مدد گاروں کے خلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری رہے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر میں سرگرم ملی ٹینٹوں اوراْن کے معاونین کے خلاف سیکورٹی ایجنسیوں نے ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز میں شدت لائی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ جنوبی کشمیر کے چار اضلاع یعنی پلوامہ، شوپیاں، کولگام اور اننت ناگ میں سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔اْن کے مطابق گزشتہ دنوں بجبہاڑہ میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی ہلاکت کے بعد حملہ آوروں کو تلاش کرنے کی خاطر خصوصی اسکارڈ تشکیل دئے گئے تاکہ ملوثین کو جلدازجلد کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔ذرائع نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں سرگرم ملی ٹینٹوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر ہیومن انٹیلی جنس کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کو بھی بروئے کار لایا جا رہا ہے تاکہ امکانی حملوں کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹالا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس آفیسر کی ہلاکت کے بعد ثبوت و شواہد اکھٹا کئے گئے جس دوران حال ہی میں ملی ٹینٹ صفوں میں شمولیت اختیار کرنے والے مقامی جنگجو فہیم بٹ کا نام سامنے آیا۔اْن کے مطابق ملوث جنگجو کو تلاش کرنے کی خاطر پچھلے تین روز سے جنوبی کشمیر میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز کا آغاز کیا گیا اور ہفتے کی شام کو خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے سریگفوارہ بجبہاڑہ گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران وہاں پر موجود مقامی ملی ٹینٹ فہیم نے فائرنگ شروع کی۔انہوں نے بتایا کہ ملی ٹینٹ کو سرینڈر کرنے کا بھر پور موقع فراہم کیا گیا لیکن اْس نے پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا جس کے بعد سلامتی عملے کی جوابی کارروائی میں وہ مارا گیا۔اْن کے مطابق مہلوک ملی ٹینٹ کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد بھی برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے۔