سوپور//سوپورمیں دریائے جہلم میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرنے والے شخص کی نعش کوبرآمد کیاگیا۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق کپوارہ کے رہنے والے ایک شخص50سالہ علی محمدوانی ولدعطامحمدوانی نے پیر کے روز نامعلوم وجوہات کی بناء پر سوپور کے چھان کھن علاقے کے نزدیک مبینہ طورپر پُل سے دریائے جہلم میں کود کر خودکشی کرلی ۔پولیس نے بتایاکہ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ایک بچائو ٹیم وہاں پہنچ گئی اورجہلم میں چھلانگ لگانے والے شخص کی تلاش شروع کردی گئی ۔بچائو اورتلاشی ٹیم نے مسلسل کوششوںکے بعدمبینہ طور پر خودکشی کرنے والے شخص کی نعش کودریائے جہلم سے برآمد کرلیا۔پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔










