ممبرانِ پارلیمنٹ،اراکین اسمبلی اور صنعتی نمائندوں نے ’رابطہ ‘ میں وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی

سری نگر//متعدد عوامی نمائندوں اور صنعتی نمائندوں نے رابطہ‘ دفتر میں وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی اور عوامی اہمیت کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔راجیہ سبھا کے ممبران پارلیمنٹ چودھری محمد رمضان اور گروندر سنگھ اوبرائے نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور عوامی اہمیت کے مختلف معاملات پر گفتگو کی۔ممبر قانون سازاسمبلی کوکرناگ ظفر علی کھٹانہ اور رُکن قانون سازاسمبلی سرنکوٹ چودھری محمد اکرم بھی وزیر اعلیٰ ملاقی ہوئے اور اَپنے متعلقہ حلقوں سے متعلق مختلف مسائل اورامور سے انہیں آگاہ کیا۔صدر فیڈریشن چیمبر آف اِنڈسٹریز کشمیر (ایف سی آئی کے ) شاہد کاملی، سابق صدر ایف سی آئی کے شکیل قلندر اورجنرل سیکرٹری ایف سی آئی کے آفاق احمد بھی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقائی ہوئے۔ دوران ملاقات وفد نے صنعتی شعبے سے متعلق اہم مسائل اُٹھائے اور مقامی پیداوار کو مضبوط بنانے، کاروباری اِداروں کی معاونت کرنے اور جموں و کشمیر بھر میں اِقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے اَقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔کئی دیگر اَفراد اور وفود نے بھی وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اور انہیں مختلف مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا۔وزیرِ اعلیٰ نے وفود اور نمائندوںکو بغور سُنا او ملاقاتوں کے دوران اُٹھائے گئے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔