ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے بھی مٹی جمع کرنے کی تقریب میں حصہ لیا
کولگام//’ آزادی کا اَمرت مہااُتسو ‘ اور ’ میری ماں، میرا دیش ‘ کے بینر تلے آنے والے دِنوں میں کولگام سے ایک ’ مٹی کیلاش یاترا‘ کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا جائے گا جس میں کولگام کے مختلف بلاکوں کے نوجوان مختلف علاقوں سے جمع کی گئی مٹی کو کرتاویہ پاتھ کے ساتھ ایک باغ ( امرت واٹیکا) تیار کرنے کے لئے دہلی لے کرجائیں گے۔دریں اثنأ ، ضلع ترقیاتی کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے بھی آج منی سیکرٹریٹ میں ایک تقریب میں ’مٹی کیلاش یاترا ‘ کے لئے مٹی جمع کرنے میں حصہ لیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ میری مٹی ، میرا دیش‘ مہم کے تحت’’ مٹی کیلاش یاترا ‘‘ کا اِنعقاد کیا جائے گا جس کے دوران ضلع کے مختلف بلاکوں سے منتخب نوجوان پنچایتوں سے مٹی لے کر دہلی کے کرتاویہ پاتھ پر جموں ہوں گے ۔اِس موقعہ پر اے ڈی سی وَقار احمد گیری ، اے سی ڈی محمد عمران خان، بی ڈی اوز اور دیگر اَفسران موجود تھے۔










