اننت ناگ// ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ایس ایف حامد نے آج ’’ سہکارسے سمردھی‘ کے موضوع کے تحت ضلع سطح کے کوآپریٹیو میلے کا اِفتتاح کیا۔اِس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے اَپنے خیالا ت کا اِظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ اِنتظامیہ کا مقصد ’ سہکار سے سمردھی‘ کے منتر سے ضلع بالخصوص دیہی علاقوں میں خوشحالی حاصل کرنا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِنتظامیہ شفافیت ، جدید کاری اور مسابقت پیدا کرکے کوآپریٹیو کو مضبوط کرنے کے لئے پُر عزم ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس مقصد کے حصول کے لئے تمام شراکت داروں کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مختلف کوآپریٹیو سوسائیٹوں کے ممبران کے ساتھ بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ وہ خود روزگار کے مواقع کو بڑھانے میں اَپنا کردار اَدا کرسکتے ہیں۔میلے کے دوران مختلف شعبہ جات نے بیداری پیدا کرنے اور لائیو مظاہرے کرنے کے لئے سٹال لگائے گئے تھے۔شُرکأ بالخصو ص کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے ممبران نے سٹالوں کا دورہ کیا اور متعلقہ محکموں کے عملے سے دستیاب سکیموں اور مالی مراعات کے بارے میں بات چیت کی۔










