کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت نے قومی پرچم لہرایا

کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت نے قومی پرچم لہرایا

’میری مٹی ، میرا دیش ‘ مہم کے تحت جے کے اِی ڈی آئی میں ’یاد گارشہدأ ‘کی نقاب کشائی کی

سری نگر//کمشنر سیکرٹری صنعت وحرفت وِکرم جیت سنگھ نے حب الوطنی اور قوم کے شہدأ کے اَحترام میں آج جموںوکشمیر اَنٹرپرینیور شپ ڈیولپمنٹ اِنسٹی چیوٹ ( جے کے اِی ڈی آئی )میں ایک پُر وَقار تقریب کی قیادت کی جہاں قومی پرچم لہرایا گیا اور ’’ یاد گار شہدا‘‘کی نقاب کشائی کی گئی۔یہ تقریب جاری ’میری مٹی، میرا دیش‘ مہم میں ایک اہم واقعہ کی نشاندہی کی گئی جو بہادر اَرواح کی قربانیوں کو یاد کرنے کے لئے وقف ہے۔اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت نے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے اَپنے جذبات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا ،’’ آج جب ہم اَپنا قومی پرچم بلند کر رہے ہیں اور اِس پُر جوش یادگار کی نقاب کشائی کر رہے ہیں ، تو ہم اَپنے شہدأ ، ان افراد کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہماری قوم کے لئے اَپنی قیمتی جانیں قربان کیں ان کی قربانیاں ہمارے لئے حوصلہ اَفزائی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ یہ یاد گار ایک لازوال خراجِ عقیدت اور ان کی غیر متزلزل لگن کا ثبوت ہے۔‘‘ڈائریکٹر جے کے اِی ڈی آئی اعجاز احمد بٹ نے اَپنے خطاب میں کہا کہ اِنسٹی چیوٹ ان شہیدوں کے پُر عزم جذبے کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے جنہوں نے بہتر کل کے لئے اَپنی جانیں نچھاور کیں۔ جے کے اِی ڈی آئی میں یادگار قربانی ، حوصلے کی ایک پرجوش نمائند گی ہے اور آنے والی نسلوں کے لئے ایک مستقل یاد دہانی کے طور پرکام کرتی ہے جو قربانیوں کو سمیٹتی ہے اور انہیں ان اقدار کو برقرار رکھنے کی ترغیب دیتی ہے جن کو ان شہدا ٔ نے عزیز رکھا تھا۔اُنہوں نے کہا کہ جے کے اِی ڈی آئی نے پہلے ہی پورے جوش و خروش کے ساتھ ’ میری ماں، میرا دیش‘ مہم کے تحت تقریبات کا سلسلہ منعقد کیا ہے جس میں شجرکاری مہم، پنچ پران عہد، ترنگا ریلیاں اور صفائی مہم شامل ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم جموںوکشمیر یوٹی کے تمام اَضلاع میں مختلف تقریبات کا اِنعقاد جاری رکھیں گے۔اِس مہم کے تحت جے کے اِی ڈی آئی کیمپس کے اَندر نمایاں تعداد میں درخت لگائے گئے جو کہ مہم کے سرسبز اور زیادہ دیرپا مستقبل کے لئے لگن کی علامت ہے۔جموںوکشمیر یوٹی میں’میری مٹی، میرا دیش‘ مہم شہریوں کے ساتھ گونج رہی ہے جس نے ان پر زور دیا کہ وہ قوم اور اس کے اتحاد کے تئیں اپنی ذمہ داری پر غور کریں۔ جے کے ای ڈی آئی میں ’یاد گار شہدأ‘ کی نقاب کشائی اس عزم کا ثبوت ہے، جو یاد، حوصلے اور اجتماعی عزم کی علامت ہے۔