جموں//کمشنر سیکرٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ شیتل نندا نےکنونشنل سینٹر میں مشن شکتی محکمہ سوشل یلفیئرکے زیر اہتمام بین الاقوامی یوم خواتین کی تقریب کی صدارت کی۔دورانِ پروگرام مشن شکتی کی طرف سے زندگی کے مختلف شعبوں میں بہترین کام کرنے والی مختلف نامور خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا۔اِس موقعہ پر شیتل نندا نے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد نہ صرف ہمارے ملک میں بلکہ پوری دُنیا میں مسلسل بڑھ رہا ہے جو کہ ایک تشویشناک صورتحال ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ معاشرے سے اس بدعت کا مقابلہ کرنے کے لئے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی حساس بنانا وقت کی ضرورت ہے ۔ اُنہوں نے صنفی مساوات اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے بیداری پر زور دیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو بااِختیار بنانے کے لئے ڈسٹرکٹ ہَب کے ذریعے مشن شکتی ، خواتین کی ہیلپ لائن اور سخی سینٹروں مصیبت میں گھری خواتین کو بااِختیار بنانے اور اُنہیں سہولیت فراہم کرنے کے لئے مسلسل کام کر رہے ہیں۔دورانِ پروگرام شرکأ نے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کئے اور خواتین شرکأ نے اَپنی کامیابی کی داستانیں بھی شیئر کیں۔اِس موقعہ پرسیکرٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ رَچنا شرما، ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جموں وویک شرما، مشن ڈائریکٹر مشن شکتی ہرویندر کور اور مختلف شعبہ جات کی دیگر خواتین اَفسران ، سکولی بچے اور معززین موجود تھے۔










