سرینگر// جموں و کشمیرمیں ٹنل کے آر پاربالائی علاقوں میں اتوار کو تازہ برف باری ہوئی، جب کہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے ساتھ وادی میں طویل خشک موسم کا سلسلہ ختم ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہفتہ کی رات وادی میں زیادہ تر مقامات پر کم از کم درجہ حرارت بہتر ہوا اور نقطہ انجماد سے اوپر رہا۔انہوں نے کہا برف باری اور بارشوں کا یہ سلسلہ 7دسمبر تک جاری رہ سکتا ہے تاہم اتوار کی رات سے موسم میں بہتری کی توقع ۔ جموںو کشمیر کے بالائی علاقوںمیں اتوار کو ہی رات دیر گئی ہلکی برف باری شروع ہوئی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلہ دار بارشوں کلا سلسلہ جاری ہے محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ جموں و کشمیر اور لداخ کے اونچائی والے علاقوں میں کئی مقامات پر تازہ برف باری ریکارڈ کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ، سونمرگ، اور کپواڑہ اور گریز میں ہلکی سے درمیانی برفباری ریکارڈ کی گئی۔جبکہ سری نگر لیہہ ہائی وے پر دراس کارگل علاقوں میں ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی۔عہدیداروں نے بتایا کہ وادی کے میدانی علاقوں اور جموں خطہ میں بارش ہوئی، جب کہ پونچھ اور ادھم پور جیسے کچھ علاقوں میں ژالہ باری اور ہلکی برف باری کے طلاعات موصول ہوئے ہیں۔محکمہ موسمیات نے میدانی علاقوں میں ہلکی بارش اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری اور جموں خطہ کے بکھرے ہوئے مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔انہوںنے کہا کہ اتوار کی رات سے موسم میں بہتری کی توقع ہے۔دریں اثنا، کشمیر بھر میں کم از کم درجہ حرارت بڑھ گیا اور ہفتہ کی رات وادی کے بیشتر مقامات پر نقطہ انجماد سے اوپر جا پہنچا۔حکام نے بتایا کہ سری نگر میں ہفتے کی رات کم سے کم 0.6ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا – جو گزشتہ رات منفی 0.7 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔انہوں نے بتایا کہ پہلگام، جو سالانہ امرناتھ یاترا کے بیس کیمپ کے طور پر کام کرتا ہے، میں 2.7 ڈگری سیلسیس کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جو کہ 24 گھنٹے پہلے منفی 2 ڈگری سیلسیس تھا۔شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اور یہ وادی میں واحد جگہ تھی جہاں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے رہا۔شمالی کشمیر کے کپواڑہ میں پارہ کم سے کم 1.6 ڈگری سیلسیس پر رہا۔قاضی گنڈ، وادی کے گیٹ وے ٹاؤن میں 3.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کوکرناگ میں کم سے کم 2.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ خیال رہے محکمہ موسمیات نے پہلے ہی اس طرح کے برف اور بارشوں کی پیش گوئی تھی۔ ادھر کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگاروں نے ۔بانڈی پورہ،کپوارہ،بارہمولہ،سرینگر ،اننت ناگ،پلوامہ،کولگام ،شوپیان سے اطلاع دی ہے کہ مزکورہ اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جارہ رہا ہے جبکہ بالائی حصوں میں ہلکی برف باری ہوئی ہے ۔اس دوران بیشتر ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافی دیکھا گیا ہے ۔










