کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے بنگلورو پہنچ گئے ہیں۔ ہوائی اڈے پر ڈی کے شیوکمار نے ان کا استقبال کیا۔ حلف برداری 12:30 بجے شروع ہوگی۔ سدارمیا وزیر اعلیٰ جبکہ ڈی کے شیوکمار نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔کانگریس ایم ایل اے پریانک کھڑگے، ڈاکٹر جی پرمیشورا اور پارٹی کے ایم پی اور نائب وزیر اعلیٰ نامزد ڈی کے شیوکمار کے بھائی ڈی کے سریش حلف برداری کی تقریب کے مقام بنگلورو کے سری کانتی راوا اسٹیڈیم پہنچ گیے ہیں۔ پریانک کھڑگے اور ڈاکٹر جی پرمیشورا وزیر کے طور پر حلف لیں گے۔










