کانگریس اپنے ووٹ بینک کی وجہ سے جموں کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف تھی

تشدد کیلئے اکسانے والوں کو ہم نے سبق سکھا دیا جس کے بعد پورے ملک میں امن بحال ہوا / امیت شاہ

سرینگر // کانگریس اپنے ووٹ بینک کی وجہ سے جموں کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف تھی کی بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ کانگریس کے اکسانے پر سماج دشمن عناصر تشدد کیا کرتے تھے جس کے بعد ہم نے 2002 میں سبق سکھایا، پھر امن بحال ہوا۔ سٹار نیوز نیٹ ورک مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق راجستھان میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایک مرتبہ پھر کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سال 2002 سے پہلے کانگریس کے اکسانے پر سماج دشمن عناصر ریاست میں ہنگامہ برپا کرتے تھے۔ تاہم سال2002 میں جب ہم نے انہیں سبق سکھایا تو امن بحال ہوا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کانگریس پر حملہ بولا۔امیت شاہ نے مزید کہا کہ کانگریس ریاست میں فسادات کر کے مختلف برادریوں اور ذاتوں کے لوگوں کو ایک دوسرے سے لڑنے کے لیے اکساتی تھی۔ اور اس میں وہ تشدد کے باوجود اپنے ووٹ بینک کے لوگوں کو اکساتی تھی۔ شاہ نے مزید کہا کہ کانگریس نے صرف اپنے ووٹ بینک کو مضبوط کیا اور سماج کے ایک بڑے طبقے کے ساتھ ناانصافی کی۔ مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ انہوں نے 2002 سے 2022 تک فرقہ وارانہ تشدد سے مسلسل پرہیز کیا۔مرکزی وزیر داخلہ نے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی پر کانگریس کو بھی نشانہ بنایا، وزیر داخلہ نے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اپنے ووٹ بینک کی وجہ سے کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف تھی ۔