DG IMPA

ڈی جی امپارڈ ، سی ایس پلاننگ نے ڈسٹرکٹ گُڈ گورننس انڈیکس کے نفاذ کا جائیزہ لیا

سرینگر//ڈائریکٹر جنرل جے اینڈ کے انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ ، پبلک ایڈ منسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ( جے اینڈ کے آئی ایم پی اے آر ڈی ) سوربھ بھگت اور کمشنر سیکرٹری پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ مندیپ کور نے ضلع کی اشاعت کیلئے ڈیٹا سیٹس کی مخلصانہ جانچ پر پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔ چیف سیکرٹری اے کے مہتا نے 10 شعبوں اور 58 پیرا میٹرز میں اضلاع کی کارکردگی کا موازنہ کرنے کیلئے اختراعی ڈی جی جی آئی کو منظوری دی تھی ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈائریکٹر جنرل اکنامکس اینڈ سٹیٹسٹکس ضلعی شماریاتی ہینڈ بُک میں اشارے شایع کریں گے جو ڈی جی جی آئی کی بنیاد بنیں گے ۔ کمشنر سیکرٹری نے ڈی ڈی سیز اور ڈی ایس ای اوز سے جے کے امپا کو اعلیٰ دفاداری کے ساتھ ڈیٹا فراہم کرنے کو کہا تا کہ ڈی جی جی آئی کے تحت ایک درست نظام قائم ہو سکے ۔ ڈی جی جی آئی جو کہ ایک موثر نگرانی کا آلہ بننے جا رہا ہے ، جنوری تک لاگو ہونے کا امکان ہے جب تمام اضلاع اور شعبوں کو باقاعدہ درجہ دیا جائے گا ۔ اس کے بعد رینکنگ پر اعلیٰ اضلاع کو مراعات دی جائیں گی اور ناقص کارکردگی دکھانے والوں پر اصلاحی کاروائی کی جائے گی ۔ ڈائریکٹر جنرل نے شرکاء کو بتایا کہ ڈی جی جی آئی کشمیر علمیہ اعلامیہ 2021 میں کیس اسٹڈیز اور مڈ کیرئیر ٹریننگ سے متعلق دیگر وعدوں میں سے ایک تھا ۔ انہوں نے شرکاء سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تازہ ترین ڈیٹا اکٹھا کیا جائے اور اسے باقاعدگی سے ضلعی شماریاتی ہینڈ بُک میں درست عکاسی کے ساتھ جمع کیا جائے ۔ ڈائریکٹر ٹریننگ جموں سی جی جی کے کنسلٹنٹس اور امپارڈ کے دیگر نوڈل افسران کے علاوہ تمام ڈپٹی کمشنرز ، چیف پلاننگ آفیسرز اور ضلع کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔