ناظم اِطلاعات نے سری نگر میں قومی پرچم لہرایا
سری نگر//ڈائریکٹوریٹ آف اِنفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز ( ڈی آئی پی آر ) نے میڈیا کمپلیکس میں 77واں یومِ آزادی منایا۔اِس موقعہ پر ناظم اِطلاعات مِنگا شیر پانے قومی پرچم لہرایا جو کثرت میں وحدت اور قومی فخر کی ان اَقدار کو اُجاگر کرتا ہے جن کی نمائندگی پرچم کرتا ہےقومی پرچم لہرانے کا یہ علامتی اِشارہ ملک کی شاندار تاریخ ، اس کے لوگوں کی قربانیوں اور مستقبل کے روشن اِمکانات کی عکاس ہے۔پرچم کشائی کی تقریب میں ڈی آئی پی آر کے سینئر اَفسران اور ملازمین نے شرکت کی۔










