ڈی آئی پی آر جموں نے ’’ میری مٹی ، میرا دیش ‘‘ مہم کے تحت ’ پنچ پران ‘ عہد کا اِنعقاد کیا

سری نگر//ڈائریکٹوریٹ آف اِنفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز ( ڈی آئی پی آر ) جموں کے اَفسروں اور ملازمین نے ’’ میری ماں، میرا دیش‘‘ مہم کے تحت 77ویں یوم آزادی کی جاری تقریبات کے ایک حصے کے طور پر آج یہاں میڈیا کمپلیکس میں ’ پنچ پران‘ عہد کا حلف لیا۔اِس موقعہ پر جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن جموں اَتل گپتا نے اَفسروں اور ملازمین کو ’ پنچ پران ‘ عہد کا حلف دِلایا۔’ پنچ پران‘ عہد کی تقریب میں اَفسروں او رملازمین نے قوم کی تعمیر کے لئے اَپنے آپ کو عزم کیا اور قوم کے لئے اَپنے فرائض اَنجام دینے کا عہد کیا۔تقریب میں جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن ( ہیڈ کوارٹر) نریش کمار ، اکائونٹس آفیسر ہتیش کے چودھری ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ نوین بالا ، ایڈمنسٹریٹیو آفیسر رینو شرما اور دیگر اَفسران نے بھی شرکت کی۔