سرینگر//مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ میں دیہی علاقوں میں اراضی کی حد بندی اور ریکارڈ کرنے کیلئے ڈرون کے ذریعے عملانے کا باضابطہ آغاز کیا گیا ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر اور لداخ میں دیہی اراضی کی حد بندی کیلئے ڈرون کے ذریعے ریکارڈکرنے کاعمل باضابطہ طور پر شروع کیا گیاہے اس سلسلے میں لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر نے لیہہ میں سوامتوا اسکیم کے تحت جائیداد کارڈز کی تقسیم کے عمل کا ورچوئل طریقے سے افتتاح کیا۔لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر نے لیہہ میں Svamitva اسکیم کے تحت جائیداد کارڈز کی تقسیم کے عمل کا ورچوئل طریقے سے افتتاح کیا۔ حکومت کی فلیگ شپ اسکیم Svamitva کا مقصد ڈرون سے سروے کی ٹیکنالوجی کے استعمال سے دیہی آبادی کے علاقوں کی حد بندی کے ذریعہ دیہی بھارت کیلئے املاک کی مربوط توثیق کا حل پیش کرنا ہے۔










