سرینگر//راجستھان کی سر زمین سے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے نام سخت پیغام دیتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ملک میں اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی تیار کی جا رہی ہے جو جلد ہی فورسز کو سپرد کر دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر حملوں کو وقت گیا ہے اور واضح کر دیا گیا کہ اس پار سے ہونے والی ہر حرکت کا بھر پور انداز میںجواب دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سرجیکل اسٹرئیک ایک واضح پیغام تھی کہ بھارت کے سرحدوں کے ساتھ کوئی چھیڑ خوانی نہیںکر سکتا ہے ۔ مانیٹرنگ کے مطابق بی ایس ایف کے 57ویں رائزنگ دن کے موقعہ پرجسلمیر راجستھان میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ سرحدوں پر پڑوسی ملک کی جانب سے ہونی والی کارروائیوں کو اب برداشت نہیںکیا جا سکتا ہے جبکہ ہر کارورائی کا بھر پور انداز میں مناسب جواب دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور سابق وزیر دفاع منوہر پاریکر کے کی سربراہی میںہوئی سرجیکل اسٹرائیک ایک واضح پیغام تھا کہ کوئی بھی ہندوستان کی سرحدوں کو نشانہ نہیںبنا سکتا ۔ انہوںنے کہا کہ جب بھی کھبی سرحدوں پر حالات کشیدہ ہوتے تھے تو ہم امن کیلئے بات چیت کا راستہ اختیار کرتے تھے تاہم اب ایسا نہیںہوگا ۔ امیت شاہ نے کہا کہ بدل گیا ہے اور اب گولی کا جواب گولی سے ہی دیا جائے گا ۔ امیت شاہ نے مزید کہا کہ یہ ایک نئے باب کا آغاز تھا جب بھارت نے یہ پیغام دیا کہ وہ اسی زبان میں جواب دے گا۔وزیر داخلہ کا پیغام ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور پچھلے کچھ دنوں میں بہت سے شہری مارے گئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہم نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی تھی تاہم پاکستان ہماری بولی کو سمجھ نہیںپایا اور اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا ہے لہذا حکمت عملی کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور سرحدوں پر تعینات فورسز کو ہدایت دی گئی ہے کہ کسی بھی کوشش کا بھر پور انداز میںجواب دینے کیلئے تیار رہیں ۔ امیت شاہ نے کہا کہ ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ جموں کشمیر میں امن کی صورتحال کو بگاڑنے کی اجازت نہیںدی جائے گی ۔ لہذا جو بھی کوئی کارورائی اس پار سے ہو گی اس کا دندان شکن جواب دیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی سیکورٹی اور سلامتی پہلی ترجیحات میں شامل ہے لہذا جو کوئی بھی اس کو للکار نے کی کوشش کریں گا تو اس کا اسکی زبان میںجواب ملے گا ۔ سرحدوں پر بڑھتی ڈرون سرگرمیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بھارت جلد ہی انیٹی ڈرون ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جس کو فورسز کے سپرد جلد کر دیا جائے ۔










