ڈالر کی طلب میں اضافہ روپیہ 19پیسے کمزور

ڈالر کی طلب میں اضافہ روپیہ 19پیسے کمزور

ممبئی/یو این آئی//انٹربینک کرنسی بازار میں جمعرات کو ڈالر کی طلب میں اضافہ کے باعث ہندوستانی روپیہ 19پیسے کمزور ہو کر 95.35 روپے فی ڈالر پر بند ہوا، جو 11 جون کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے ۔کاروبار کے آغاز میں بین الاقوامی بازار میں ڈالر اور خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کے باعث روپئے میں بہتری دیکھی گئی اور یہ 94.50 روپئے فی ڈالر پر کھلا، تاہم سستے ڈالر کی خریداری بڑھنے سے روپیہ دوبارہ دباؤ میں آ گیا۔ کاروبار کے دوران روپیہ ایک موقع پر 95.42روپے فی ڈالر تک گر گیا تاہم آخر میں 95.35 روپئے فی ڈالر پر بند ہوا۔بین الاقوامی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً ایک فیصد گر کر 71ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئی جبکہ ڈالر انڈیکس میں بھی 0.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔