سری نگر/ /ڈائریکٹر دیہی ترقی کشمیر طارق احمد زرگر نےبذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ صوبہ کشمیر میں آر ڈی ڈی سکیموں کی عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں اے سی ڈیز ، اے سی پیز اور ڈی پی اوز کے علاوہ ایگزیکٹیو اِنجینئران اور دیگر اَفسران موجود تھے۔میٹنگ میں فلیگ شپ پروگراموں بشمول منریگا ، جی۔ پی ایم اے وائی اور 14ویں ایف سی اے ، کیپکس بجٹ 2021-22 ( سی ڈی اینڈ پی وائی ٹی سیکٹر) کے تحت کاموں کی پیش رفت ، آر جی ایس اے کے تحت پنچایت گھروں کی تعمیر، تزئین و آرائش اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈائریکٹر آر ڈی ڈی کشمیر نے ڈویژن میں منریگا کے تحت پیدا ہونے ایام کار کے سلسلے میں صد فیصد کو ھاصل کرنے اور اسے برقرار رکھنے کے لئے اَفسران کی تعریف کی۔دسمبر 2021 تک 92.39 لاکھ ایام کار کا ہدف کے مقابلے میں صوبہ کشمیر کے 10اَضلاع میں اَب تک 98.77 لاکھ ایام کار پید ا ہوچکے ہیں اور آج تک 215.58 کروڑ روپے اجرت کے طور پر ادا کئے گئے ہیں ۔اِس کے علاوہ اثاثوں کی صد فیصدجیو ٹیگنگ 99فیصد جاب کارڈ ہولڈروں کی آدھار سیڈنگ مکمل ہو چکی ہے۔منریگا کے تحت صوبہ کشمیر میں اُجرت کے حصے پر 215.58کرو ڑ روپے کے ساتھ اَب تک 286.48 کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔مزید بتایا گیا کہ صوبہ کشمیر میں جی۔ پی ایم اے وائی کے تحت 90فیصد ہدف حاصل کیا گیا ہے اور 7860 ہائوسنگ یونٹوں کے ہدف کے مقابلے میں اَب تک 7075یونٹ مکمل کئے گئے ہیں۔اِسی طرح آر جی ایس اے کے تحت تعمیر کے لئے اُٹھائے گئے 86پنچایت گھروں میں سے 22مکمل ہوچکے ہیں اور باقی تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں ۔ مزید یہ کہ تزئین و آرائش کے تحت اُٹھائے گئے 100پنچایت گھروں میں سے 47 مکمل ہوچکے ہیںاور سی ڈی اینڈ پی وائی ٹی سیکٹر کے تحت اُٹھائے گئے 1048 کاموں میں 214 مکمل ہوچکے ہیں اور دیگر کام تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں۔ڈائریکٹر آر ڈی ڈی کشمیر نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ کاموں کی انجام دہی کی رفتار کو تیز کریں تاکہ مالی سال 2021-22 کے لئے ترقیاتی اہداف کو مکمل طور پر حاصل کیا جاسکے۔اُنہوں نے ہر پنچایت میں باقاعدگی سے گرام سبھا منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس کے علاوہ عام لوگوں کو آر ڈی ڈی سکیموں کے رہنما خطوط اورفائدے کے بارے میں بیداری پیدا کی گئی ۔










