سری نگر//جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے سری نگر وِنگ میں آج 77واں یوم آزادی پورے حب الوطنی کے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ تقریب کا آغاز جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس این کوٹیشور سنگھ کے قومی پرچم لہرانے سے ہوا جنہوں نے مارچ پاسٹ پر سلامی لی ۔اِس کے بعد بینڈ کے ذریعہ قومی ترانہ اور حب الوطنی کی دھنیں بجائی گئیں۔تقریب میں جسٹس سنجیو کمار ، جسٹس جاوید اِقبال وانی ، جسٹس محمد اَکرم چودھری اور جسٹس راجیش سیکھری بھی موجود تھے۔اِس کے علاوہ تقریب میں سپیشل ڈی جی پی ( سی آئی ڈی ) آر آر سوائن، صوبائی کمشنر کشمیر ، رجسٹرار جنرل ، چیف جسٹس کے پرنسپل سیکرٹری ، رجسٹرار ویجی لنس ، ڈائریکٹر جوڈیشل اکیڈیمی ، رجسٹرار رولز ، رجسٹرار جوڈیشل سری نگر وِنگ ، ممبر سیکرٹری جے اینڈ کے لیگ سروسز اَتھارٹی ، رجسٹرار آئی ٹی ، پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج سری نگر، جوائنٹ رجسٹرار جوڈیشل و اِنچارج پروٹوکول سری نگر و،نگ ، ڈسٹرکٹ کورٹ سری نگر کے دیگر تمام جوڈیشل اَفسران ، ایڈوکیٹ جنرل ، ڈپٹی سالیسٹر جنرل آف اِنڈیا ، سینئر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرلز ، ایڈیشنل ایڈ وکیٹ جنرلز ، ڈپٹی ایڈ وکیٹ جنرلز ، گورنمنٹ ایڈ وکیٹ اور جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے تمام اَفسران اور ملازمین نے بھی شرکت کی۔تقریب کے اِختتام پرچیف جسٹس نے سیکورٹی اہلکاروں اور بینڈ اراکین میں گفٹ بکس تقسیم کئے۔










