باغ گل لالہ کوسب سے بڑی ،ٹولیپ جنت قرار دینے پر شادماں: پوری
سری نگر//سری نگر میں واقع اندرا گاندھی میموریل ٹیولپ گارڈن کو ورلڈ بک آف ریکارڈ (لندن) میں ایشیا کے سب سے بڑے پارک کے طور پر جگہ حاصل کرنے کے بعد، مرکزی وزیر برائے ہاؤسنگ اور شہری امور اور وزیر پٹرولیم و قدرتی گیس ، ہردیپ سنگھ پوری نے مبارکباد دی لیکن ساتھ ہی شورش زدہ خطے کی سیاست پر بھی تنقید کی۔جے کے این ایس کے مطابق مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہاکہ ’’پھول آئے، پتھر چلے گئے‘‘۔ انہوں نے سابقہ واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ جہاں کشمیر کے مقامی باشندے احتجاج کے دوران سیکورٹی فورسز پر پتھراؤ کرتے تھے۔مرکزی وزیر نے X(ٹویٹر)پرایک ٹویٹ میں لکھا ’’گر فردوس بر وئے زمین است! سری نگر میں ٹیولپس کی خوبصورت جنت ایشیا کی سب سے بڑی ہونے کی وجہ سے ورلڈ بک آف ریکارڈ میں داخل ہوئی! 1.5 ملین ٹیولپ بلب68 مختلف ٹیولپ اقسام کے ایک حیران کن مجموعہ کی نمائش کر رہے ہیں،ایک لاکھ زائرین کو راغب کر رہے ہیں!ط










