علما کرام پی ایس اے تحت قید کرنے کا معاملہ

پولیس پارٹی پرحملے کیلئے 2جنگجومعاونین سہولت کار تھے :آئی جی پی کشمیروجئے کمار

سری نگر//انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیرزون وجے کمار نے ہفتہ کو دعویٰ کیا کہ شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ قصبہ میں جمعہ ایک پولیس پارٹی پر حملہ کیلئے لشکر طیبہ کا ایک پاکستانی جنگجو ذمہ دار ہے ۔خیال اس اچانک حملے میں میں محمدسلطان(سلیکشن گریڈ کانسٹیبل) اورفیاض احمد( کانسٹیبل)نامی 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے تھے ۔اس دوران آئی جی پی کشمیر وجئے کمار اورفوج کی کلو فورس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ، میجر جنرل سنجیو سنگھ سلاریہ نے بانڈی پورہ کادورہ کرکے صورتحال کاجائزہ لیا،اورپھرپولیس وفوج کے دونوں اعلیٰ افسروںکی صدارت میں مختلف سیکورٹی ایجنسیوںکے اعلیٰ افسران کی ایک ہنگامی جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی ۔جے کے این ایس کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیرزون وجے کمار نے کہا کہ لشکر طیبہ کے ایک پاکستانی جنگجو نے گلشن چوک بانڈی پورہ میں جمعہ کے روزپولیس پارٹی پر حملہ اپنے2مقامی معاونین کے ذریعے سہولیات فراہم کرنے کے بعد کیا۔ تاہم آئی جی پی کشمیر نے ملوث پاکستانی جنگجو یا او راُسکے 2مبینہ معاونین کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہاکہ بانڈی پورہ حملے کی تحقیقات و تفتیش جاری ہے۔اس دوران ایک سینئر پولیس افسر نے میڈیا کو مزید بتایا کہ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی بنیاد پر، پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی جنگجو نے متعلقہ ایس ایچ او کی حفاظت پر مامور ڈرائیور اور ایک پی ایس ائو پر فائرنگ کی اور رائفل چھیننے کی کوشش کی۔لیکن بقول پولیس افسر، پی ایس ائو کی جوابی کارروائی کی وجہ سے وہ ہتھیار نہیں چھین سکا۔ دریں اثنا،آئی جی پی کشمیر وجئے کمار اورفوج کی کلو فورس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ، میجر جنرل سنجیو سنگھ سلاریہ نے بانڈی پورہ کادورہ کرکے صورتحال کاجائزہ لیا،اورپھرپولیس وفوج کے دونوں اعلیٰ افسروںکی صدارت میں مختلف سیکورٹی ایجنسیوںکے اعلیٰ افسران کی مشترکہ ایک ہنگامی جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی ۔ایک سینئر پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہفوج کی کلو فورس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ، میجر جنرل سنجیو سنگھ سلاریہ نے آئی جی پی کشمیر کے ہمراہ سنیچرکی صبح بانڈی پورہ میں ہوئے جنگجوئیانہ حملے کی جگہ کا دورہ کیا اور آپریشنل کاموں کا جائزہ لیا اور فیلڈ افسران کو مخصوص معلومات پیدا کرنے اور ضلع بانڈی پورہ میں جنگجوئوںکے خلاف کارروائیوں کو بڑھانے کی ہدایت دی۔