جموں//کھادی اینڈ ولیج انڈسٹری کمیشن جموں یونٹ نے پرنسپل سیکرٹری صنعت و تجارت پرشانت گوئل کی صدارت میں پی ایم ای جی پی اسکیم کے نفاذ کے سلسلے میں یونین ٹیر ٹری سطح کی مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ۔ میٹنگ میں اسٹیٹ ڈائریکٹر کے وی آئی سی ، ڈی جی ایم ایس بی آئی ، سی ای او /سیکرٹری کے وی آئی بی ، ڈی جی ایم جے اینڈ کے بینک ، جی ایم جے اینڈ کے گرامین بینک ، اے جی ایم نبارڈ نے شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ منیجر جے کے ڈبلیو ڈی سی ، ایریا منیجر ایلاکائی دیہاتی بینک ، چیف منیجر پی این بی ، برانچ ہیڈ ایس آئی ڈی بی آئی ، جی ایم جے اینڈ کے ایس سی /ایس ٹی اور او بی سی ڈیولپمنٹ کارپوریشن ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور نوڈل آفیسر پی ایم ای جی پی کے وی آئی سی اور ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس کشمیر نے آن لائین شرکت کی ۔ کھنڈیلوال نے بتایا کہ کے وی آئی سی ، ڈی آئی سی اور کے وی آئی بی نے سال 2021-22 میں جموں و کشمیر میں سب سے زیادہ مینوفیکچرنگ اور سروس یونٹس قائم کئے ہیں ۔ پرنسپل سیکرٹری نے کے وی آئی سی ، ڈی آئی سی اور کے وی آئی بی کو 2021-22 میں جموں و کشمیر میں صنعتی ترقی اور روز گار کے فروغ کیلئے ان کی کامیابیوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے مطلع کیا کہ ایم ایس ایم ای کی مرکزی وزارت نے اس اسکیم کے کامیاب کاروباریوں کی جدت طرازی اور عمدگی کو فروغ دینے اور ایوارڈ دینے کیلئے پی ایم ای جی پی ایوارڈز کی تقسیم کا ایک پہل شروع کی ہے ۔ اس سلسلے میں کامیاب کاروباری افراد سے آن لائین نامزدگی طلب کی گئی ہیں ۔ پرنسپل سیکرٹری نے نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ پی ایم ای جی پی کاروباریوں کو مذکورہ ایوارڈ کیلئے زیادہ سے زیادہ نامزدگیوں کیلئے ترغیب دیں ۔










