جموں//پرنسپل سیکرٹری محکمہ جل شکتی شالین کابرا نے آبپاشی ڈویژن نمبر 1جموں کے دائرہ اِختیار میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے توی بیراج کے تعمیراتی کام کا معائینہ کیا اور مقررہ تاریخ میں اس کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے کام کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔پرنسپل سیکرٹری نے رنبیر کنال کی صفائی کے کاموں کا بھی معائینہ کیا او رمحکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول جموں کی طرف سے اَنجام دئیے جانے والے ان کاموں کی پیش رفت اور معیار پر اطمینان کا اِظہار کیا۔چیف اِنجینئر آبپاشی و فلڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ جموں منوج گپتا نے وَضاحت کی کہ رنبیر کنال کی 1,400 کیوسک پانی کے اَخراج کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں سے 1000 کیوسک کو38,608 ہیکٹر کے کمانڈ ائیریا کو پورا کرنے کے لئے آبپاشی کے مقصد کے لئے اِستعمال کیا جارہا ہے۔جموں ضلع کے 489 دیہات پر پھیلاہوا ہے۔ میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پہلی بار رنبیر کنال (60 کلومیٹر مین کنال اور 400 کلومیٹر ڈسٹری بیوریز) کے بڑے نیٹ ورک کو ڈیسٹل کرنے کا کام ایک ایڈوانس مرحلے میں ہے اور مین کنال کو تقریباً دوماہ کی ریکارڈ مدت میں 6 ؍مارچ کو ری چارج کیا جائے گا۔ وہ مہینے جو کہ 15 ؍جنوری سے 13 ؍اپریل تک نہر کی بندش کی ابتدائی مشق سے ایک ماہ کم ہے۔پرنسپل سیکرٹری نے اس بات پر زور دیا کہ محکمہ زراعت سے خریف اور ربیع کی فصلوں کے لئے آبپاشی کے نظام الاوقات کو محکمہ آبپاشی کے مشورے سے جاری کیا جارہا ہے۔ اس پر سختی سے عمل کیا جائے تاکہ آبپاشی کی فراہمی کے منصفانہ استعمال کو یقینی بنایا جا سکے تاکہ ٹیل اینڈ کے کسانوں کو بھی مناسب سپلائی مل سکے۔پرنسپل سیکرٹری نے مین رنبیر کنال کے کناروں اور اس کے ڈسٹری بیوشن سسٹم کے ساتھ مختلف مقامات پر میونسپل کوڑاکرکٹ پھینکنے کا سخت نوٹس لیا۔ اُنہوں نے ایگزیکٹیو انجینئر ایف آر بھگت کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ مسائل کو مناسب حل کے لئے اٹھائیں۔










