Parshottam Rupala visits Baramulla_ Reviews implementation of Centrally Sponsored Schemes

پرشوتم روپالا کا بارہمولہ کا دورہ ، مرکزی سپانسر شدہ اسکیموں کے نفاذ کا جائیزہ لیا

بارہمولہ//ماہی پروری ، حیوانات اور ڈیری کے مرکزی وزیر پرشوتم روپالا نے جمعرات کو بارہمولہ کا دورہ کیا اور مرکزی سپانسر شدہ اسکیموں کے نفاذ کا جائیزہ لیا ۔ شروع میں ڈپٹی کمشنر بارہمولہ نے تفصیلی پرذنٹیشن دی اور ضلع کی پروفائل کے بارے میں بتایا ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر نے کہا کہ اصولوں میں نرمی کی گئی ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان آئی ڈی ڈی ایس کے تحت فوائد حاصل کر سکیں اور جموں و کشمیر یو ٹی میں مویشیوں کی پیداوار کو بڑھانے کے علاوہ روز گار کے مواقع پیدا ہوں ۔ ڈیری اور شیپ ہسبنڈری کے تحت حاصل کی گئی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع میں 20.13 لاکھ کلو گرام کے ہدف کے مقابلے میں 20.05 لاکھ کلو گرام مٹن کی پیداوار پائی گئی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع نے مچھلی کی پیداوار 2020-21 میں 915 ٹن سے بڑھا کر 2022-23 میں 1685 ٹن کر دی ہے ۔ مرکزی وزیر نے ضلع میں مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے کامیاب نفاذ کیلئے ضلع انتظامیہ کی کوششوں کی ستائش کی اور کہا کہ مویشی پالنے جموں و کشمیر کی معیشت کا سب سے اہم شعبہ ہے جس میں روز گار پیدا کرنے کی بڑی صلاحیت ہے۔ مرکزی وزیر نے استفادہ کنندگان کی دہلیز پر مویشیوں کے مصنوعی حمل اے آئی اور دیگر علاج کیلئے تین موبائل ویٹر نری کلینک وین اور چھ بائیکس کو ہری جھنڈی دکھائی ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر نے ماہی پروری ، ڈیری اور بھیڑ فارمنگ یونٹس کے استفادہ کنندگان میں منظوری نامہ تقسیم کیا ۔ بعد میں مرکزی وزیر نے ضلع ترقیاتی کونسل ، میونسپل کونسل اور ضلع کے دیگر پی آر آئی کے ساتھ بصیرت انگیز بات چیت کی ۔ ڈی ڈی سی کی چئیر پرسن سفینہ بیگ نے مرکزی وزیر کو ضلع میں جاری ترقی سے آگاہ کیا اور بیلا بونیار میں ٹراؤٹ پالنے کے یونٹ کی تعمیر نو سمیت کئی مطالبات پیش کئے ۔