ٹنگڈار میں ایک شخص کو لائن آ ف کنٹرول کے نزدیک پکڑا گیا

دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا ۔ فوج نے تفتیش شروع کی

سرینگر///ٹنگڈار کپوارہ میں فوج نے ایک مشتبہ شخص کولائن آف کنٹرول پر گرفتار کرلیا ہے جس کے بارے میںبتایاجارہا ہے کہ وہ دراندازی کی کوشش کررہا تھا ۔ فوج نے گرفتار شدہ شخص سے پوچھ تاچھ شروع کردی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ کے لائن آف کنٹرول کے نزدیک ٹنگڈار علاقے میں فوج نے ایک شخص کو مبینہ طور پر دراندازی کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ ٹنگڈار سیکٹر میں فوج کی 6 جے اے کے رائفل نے سرحد پار سے ایک شخص کو گرفتار کیا، حکام نے اتوار کو بتایاکہ اس شخص کوجس کی شناخت کا پتہ لگایا جا رہا ہے، کو اس وقت پکڑا گیا جب وہ اس طرف دراندازی کی کوشش کر رہا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار شخص کو پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔