دن اور رات کے درجہ حرارت میںنمایاں کمی ، گلمرگ اور پہلگام میں سرد ترین راتیں درج ہوئی
سرینگر // بارشوں کا سلسلہ تھم جانے کے بیچ وادی کشمیر میں ابر آلود موسمی صورتحال کے چلتے دن اور رات کے درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات نے 21سے 25اپریل تک خشک موسم کی پیشگوئی کرتے ہوئے آئندہ 24گھنٹوں میں کہیں بارشیں اور کہیں تیز ہوائیوں کے ساتھ ژالہ باری ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ٹنل کے آر پار مسلسل تین دنوں تک موسلادار بارشوں اور پہاڑیوں پر ہلکی برفباری کے بعد بارشوں کا سلسلہ تھم گیا تاہم موسم ابر آلود بنا ہو ا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کے بیشتر علاقوں میں جمعہ کی رات کے بعد ہی موسم میں بہتری آئی اور بارشوں کا سلسلہ روک گیا تاہم ابر آلود موسم رہنے کے باعث دن اور رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی درج ہوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرینگر میں 18 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں 30 ملی میٹر، پہلگام میں 7 ملی میٹر، کپواڑہ میں 13 ملی میٹر، کوکرناگ میں 21 ملی میٹر، گلمرگ میں 15 ملی میٹر، جموں میں 11 ملی میٹر، بانہال میں 40 ملی میٹر، بانہال میں 40 ملی میٹر، 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں تک کچھ مقامات پر ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ 21 سے 25 اپریل تک موسم عام طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ۔ درجہ حرارت کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 9.2 ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 7.0 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 8.6 ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 7ڈگری سیلشس جبکہ کوکرناگ میں گزشتہ رات 7.8 ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 5.8 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ رات 4.8 ڈگری کے مقابلے میں 1.6 ڈگری کا کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور شہرہ آفاق گلمرگ میں گلمرگ میں گزشتہ رات 1.6 ڈگری کے مقابلے میں 0.5 ڈگری سیلشس کا کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں گزشتہ رات 17.9ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 16.8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ اسی طرح سے بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں 8.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔










