سری نگر//کمشنر سیکرٹری صنعت وحرفت وِکرم جیت سنگھ نے آج بدلتے وقت کے تناظر میں موافقت کی ضرور ت پر زور دیتے ہوئے جموںوکشمیر ہینڈ لوم اینڈ ہینڈی کرافٹس کا رپوریشن کو دوبارہ بحال کرنے پر زور دیا۔ اِن باتوں کا اِظہارکمشنر سیکرٹری نے آج جموںوکشمیر ہینڈ لوم ایند ہینڈی کرافٹس کارپرویشن کی طرف سے سولنہ سری نگر میں ’’ میری مٹی ، میرا دیش‘‘ مہم کے ایک رسمی آغاز کے دوران کیا۔کمشنر سیکرٹری وِکرم جیت سنگھ نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ’’ میری مٹی ، میرا دیش‘‘ مہم کے آغاز کے ساتھ ’آزادی کا اَمرت مہااُتسو‘ کی یاد منانے پر خوشی کا اِظہار کیا۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر ہینڈ لوم ایند ہینڈی کرافٹس کارپوریشن تبدیلی کے متحرک دھاروں کے ساتھ اَپنی صف بندی کے مطابق بحالی کی بے پناہ صلاحیت رکھتی ہے ۔اُنہوں نے اِس عمل میں موافقت کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے ایک پیرا ڈائم شفٹ کی وکالت کی جو کارپوریشن کو منافع کی طرف لے جائے گی۔اُنہوں نے ’ بدلتے سے ہر اِدارے کو خود برقرار رکھنے کے لئے تیار ہونا چاہیے‘‘ ۔اُنہوں نے کارپوریشن کے ملازمین اور اس کے منیجنگ ڈائریکٹر دونوں پر زور دیا کہ وہ اِدارے کو دوبارہ بحال کرنے کے لئے اَپنی کوششوں کو متحد کریں۔کمشنرسیکرٹری موصوف نے پوشیش شوروم کے احاطے میں درخت لگانے کی پہل میں حصہ لیا۔اِس سے قبل اُنہوں نے ’ میری مٹی ، میرا دیش‘ مہم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے اِس موقعہ پر قومی پرچم بھی لہرایا۔اُنہوں نے اَپنے دورے کے دوران پوش شوروم کا بھی معائینہ کیا ، اس کے عملے کے ساتھ مل کر اور اون اور اونی ڈیزائن ڈیولپمنٹ سینٹر کے پروڈکٹ ڈیولپمنٹ سیکشن کا جائزہ لیا۔کمشنر سیکرٹری نے بحالی کے تئیں عزم کو مزید اُجاگر کرتے ہوئے اون اور اونی ڈیزائن ڈیولپمنٹ سینٹر مرحلہ دوم کے دریافت کیا۔اِس موقعہ ڈائریکٹر صنعت و حرفت ، منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے ہینڈ لوم اینڈ ہینڈی کرافٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن ،دیگر متعلقین اور اہم شراکت داربھی موجود تھے۔










