وزیر اعلیٰ نے امتیاز حسین کے والد کے انتقال پر دُکھ کا اظہار کیا

سرینگر//وزیر اعلیٰ مسٹر عمر عبداللہ نے پولیس افسر امتیاز حسین میر کے والد کے انتقال پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے لئے ابدی سکون کیلئے دعا کی ۔ انہوں نے لواحقین کیلئے ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی طاقت اور ہمت کی دعا بھی کی ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ والدین کا انتقال ایک بہت بڑا ذاتی نقصان ہے جس سے لواحقین اور عزیز و اقارب کی زندگیوں میں گہرا خلا پیدا ہو گیا ہے ۔ انہوں نے دُکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مزید دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔