تلنگانہ میں حکومت بننے پر یکساں سول کوڈ نافذ کریں گے / امیت شاہ
سرینگر// کانگریس کا ایک مرتبہ پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام کو تشدد سے باہر نکال کر ترقی اور امن کے راستے پر لایا ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ تلنگانہ میں حکومت بننے پر یکساں سول کوڈ نافذ کریں گے جو کہ انتخابات کیلئے بی جے پی کا منشور ہے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق تلنگانہ میں انتخابات سے قبل وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا منشور جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر بی جے پی تلنگانہ میں اقتدار میں آتی ہے تو وہ یکساں سول کوڈ کو نافذ کرے گی۔ بی جے پی نے انتخابی منشور میں بھی عوام پسند وعدے کیے ہیں۔وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی کانگریس کو نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ ہمیشہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دینے کے خلاف رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ منشور پی ایم مودی کا تلنگانہ کی ضمانت ہے۔ جب اٹل جی پی ایم تھے، تین ریاستیں بنی تھیں، اور کوئی تشدد نہیں ہوا تھا۔ تلنگانہ ریاست کا درجہ دینے کے مطالبے کو کانگریس نے ہمیشہ مسترد کر دیا۔ اپنے انتخابی فائدے کے لیے اس نے عجلت میں تلنگانہ تشکیل دیا۔وزیر داخلہ امیت شاہ نے کانگریس کا شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے دور اقتدار میں ہمیں صرف تشدد نظر آیا اور لوگ تشد د اور بد عنوانیوں سے کافی تنگ آئیں تھے تاہم وزیر اعظم نریندر مودی نے اقتدار سنبھالتے ہی حالات کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی راحت رسانی کیلئے کام کیا ۔ امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام کو تشدد سے باہر نکال کر ترقی اور امن کے راستے پر لایا ۔ یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ انتخابی ریلیوں میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) اور ان کی پارٹی کو سخت نشانہ بنانے والی بی جے پی نے بڑے پیمانے پر مالی گھپلوں کے الزامات لگائے ہیں۔ تاہم کے سی آر نے بی جے پی کے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں بی جے پی کا کوئی حمایتی مرکز نہیں ہے۔ سی ایم کے سی آر کے بیٹے کے ٹی راما راؤ نے بھی کہا ہے کہ بی جے پی بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے۔










