وزیر اعظم مودی نے ایمز بلاسپور کا دورہ کیا

سرینگر //وزیر اعظم نریندر مودی نے ایمز بلاسپور کا دورہ کیا۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے ایمز بلاسپور کا دورہ کرکے اسپتال کی عمارت کے سی-بلاک میں پہنچے۔ اس کے بعد انھوں نے ایمز بلاسپور کیمپس کے 3ڈی ماڈل کا مظاہرہ دیکھا اور اس کے بعد ادارے کے افتتاح کے موقع پر فیتا کاٹنے کی تقریب میں پہنچے۔ وزیر اعظم نے اسپتال کے سی ٹی اسکین سینٹر اور ایمرجنسی نیز ٹروما ایریاز کا دورہ کیا۔ملک بھر میں صحت کی خدمات کو مستحکم کرنے کے وزیر اعظم کے وڑن اور عہد کو ،ایمس، بلاسپور کیقوم کے تئیں وقف کرنے کے ذریعے، ایک بار پھر ظاہر کیا جارہا ہے۔ اس اسپتال کا سنگ بنیاد بھی وزیر اعظم نے اکتوبر 2017 میں رکھا تھا اور اسے مرکزی شعبے کی اسکیم، پردھان منتری سووستھ سرکشا یوجنا کے تحت قائم کیا جارہا ہے۔ایمز بلاسپور، 1470 کروڑ روپئے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ ایک جدید ترین اسپتال ہے جس میں 18 اسپیشلیٹی اور 17 سپر اسپیشلیٹی کے محکمے، 18 ماڈیولر آپریشن تھیٹر اور 64 ا?ئی سی یو بیڈس کے ساتھ 750 بستر ہیں۔247 ایکڑ پر محیط اس اسپتال میں، 24 گھنٹے ایمرجنسی اور ڈائی لیسس کی سہولیات سے لیس ہے۔ اسپتال میں ہماچل پردیش کے قبائلی اور ناقابل رسائی قبائلی علاقوں میں صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے، ڈیجیٹل صحت مرکز بھی قائم کیا گیا ہے نیزکازا، سلونی اور کیلانگ جیسے بلند ہمالیاتی خطوں میں، صحت کیمپوں کے ذریعے ماہر صحت کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اسپتال ہر سال ایم بی بی ایس کورسز کیلئے 100 طلباء اور نرسنگ کورسز کے لیے 60 طلباء کو داخلہ فراہم کرے گا۔وزیر اعظم کے ہمراہ، ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر، ہماچل پردیش کے گورنر جناب راجیندر وشوناتھ ارلیکر، مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی کے قومی صدر جناب جگت پرکاش نڈا بھی موجود تھے۔