وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی صدارت میں کابینہ میٹنگ منعقد

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی صدارت میں کابینہ میٹنگ منعقد

حکمرانی اور ترقی سے متعلق اہم فیصلے لئے گئے

سری نگر//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سول سیکرٹریٹ سری نگر میں کابینہ میٹنگ کی صدارت کی جس میں حکمرانی اور ترقی سے متعلق کئی اہم فیصلے لئے گئے۔میٹنگ میں نائب وزیر اعلیٰ سریندرکمار چودھری، وزرأ سکینہ اِیتو، جاوید احمد رانا، جاوید احمد ڈار اور ستیش شرما نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری اَتل ڈولو بھی میٹنگ میں موجود تھے۔دورانِ میٹنگ کابینہ نے جموں و کشمیر بھر میں عوامی فلاح و بہبود، اِنتظامی کارکردگی اور ترقیاتی ترجیحات سے متعلق مختلف ایجنڈا آئٹمز پر غور وخوض کیا اور فیصلے لئے۔