وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں میں نئے قانون ساز اسمبلی کمپلیکس کی تعمیر کا معائینہ کیا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں میں نئے قانون ساز اسمبلی کمپلیکس کی تعمیر کا معائینہ کیا

کام کی بروقت تکمیل ، معیار کے اَصولوں کی پاسداری اور عمل آوری ایجنسیوں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی پر زور دِیا

جموں//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں میں نئے قانون ساز اسمبلی کمپلیکس کی جاری تعمیراتی کام کا معائینہ کیا اور اس اہم منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے اس کی بروقت تکمیل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت دِی۔متعلقہ اَفسران نے معائینے کے دوران وزیر اعلیٰ کو تعمیراتی کام کی صورتحال اور کام کی رفتار تیز کرنے کے لئے کئے اُٹھائے جا رہے اَقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیر اعلیٰ نے متعلقہ محکموں اور عمل آوری ایجنسی کے درمیان مؤثر ہم آہنگی، کاموں کی منظم انجام دہی اور مقررہ تصریحات کی سختی سے پابندی کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے جموں و کشمیر کے لئے ایک کلیدی اِدارہ جاتی بنیادی ڈھانچے کے طور پر اس منصوبے کو طے شدہ مدت کے اندر مکمل کرنا اِنتہائی اہم ہے۔نیا قانون ساز اسمبلی کمپلیکس جو 208.53 کروڑ روپے کی نظرثانی شدہ تخمینہ لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے، کا کل 22,165 مربع میٹر رقبے پر محیط ہے۔ یہ منصوبہ ِابتدا میں 2012 میں شروع کیا گیا تھالیکن 2018 سے اس کی تعمیر رُکی ہوئی تھی۔طویل عرصے سے ملتوی شدہ منصوبہ موجودہ حکومت کی جانب سے 2025 میں نظرثانی شدہ اِنتظامی منظوری ملنے پر دوبارہ شروع ہواجس سے تعمیراتی کام دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار ہوئی۔عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کے تحت منصوبے پر کام 15 ؍فروری 2026 کو دوبارہ شروع ہوااوراس کی تکمیل کے لئے 31 ؍اکتوبر 2027 ء کی تاریخ مقرر کی گئی۔ اِس منصوبے پر 31؍اکتوبر 2026 ء تک 5.97 کروڑ روپے خرچ ہوچکے ہیں۔چھ منزلہ اِس کمپلیکس میں ایک جدید اسمبلی ہال، سینٹرل ہال، وِزیٹرز اور پریس گیلریاں، کمیٹی رومز اور عمارت کے اِنتظام کے جدید ترین نظام شامل ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ نے متعلقہ محکموں اور عمل آوری ایجنسی کو ہدایت دی کہ وہ آپس میں قریبی رابطہ رکھیں اور معیار یا مقررہ تکمیل کی مدت پر سمجھوتہ کئے بغیر منصوبے کو تیزی سے مکمل کریں۔اُنہوں نے اِدارہ جاتی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور عوامی اہمیت کے حامل منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔معائینے کے دوران وزیراعلیٰ کے ہمراہ سپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی عبدالرحیم راتھر، نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ تعمیراتِ عامہ انیل کمار سنگھ، کمشنر سیکرٹری محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن ایم راجو، سیکرٹری محکمہ قانون اچل سیٹھی اور دیگر سینئر اَفسران بھی تھے۔