indragandhi

وزیراعظم مودی نے آنجہانی وزیراعظم اندراگاندھی

کو اْن کے یوم پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا

سرینگر// وزیراعظم نریندر مودی نے آج آنجہانی وزیراعظم اندراگاندھیکو اْن کے یوم پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔اِس موقع پر کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے اور پارٹی کے لیڈروںسونیا گاندھی اور راہل گاندھی نے نئی دِلی میں شکتی استھل پر اندرا گاندھی کو خراجِعقیدت پیش کیا۔ اندراگاندھی بھارت کی پہلی اور واحد خاتون وزیراعظم تھیں۔ وہ لال بہادرشاستری کے انتقال کے بعد 1966 میں وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہوئی تھیں۔ وہ جنوری1966 سے مارچ 1977 تک وزیراعظم رہیں اور اس کے بعد جنوری 1980 میں پھر سے اِس عہدیپر فائز ہوئیں اور اکتوبر 1984 میں ایک حملے میں ہلاک ہونے تک اِس عہدے پر رہیں۔