غمزدہ خاندانوں کیساتھ اظہار ہمدردی،زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا
سری نگر//مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا کہ یاتریوں پر وحشیانہ حملے میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا اور انہیں قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔جے کے این ایس کے مطابق اتوار کو دوسری بار مرکزی وزیر کے طور پر حلف لینے کے فوراً بعد، امت شاہ نے کہا کہ انہوں نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور جموں و کشمیر کے ڈی جی پی آر آر سوین سے بات کی اور حملہ کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اتوار کو دوسری بار مرکزی وزیر کی حیثیت سے حلف لینے کے فوراً بعد شاہ نے کہا کہ انہوں نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل آر آر سوین سے بات کی اور صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔امت شاہ نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہاکہ میں جموں و کشمیر کے ریاسی میں یاتریوں پر حملے کے واقعے سے بہت افسردہ ہوں۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر اور ڈی جی پی سے بات کی اور واقعہ کی جانکاری حاصل کی۔ اس بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو بخشا نہیں جائے گا۔امت شاہ نے کہا کہ مقامی انتظامیہ فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدا مرحومین کے اہل خانہ کو یہ دکھ برداشت کرنے کی طاقت دے۔انہوں نے کہاکہ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی خواہش کرتا ہوں۔










