پولیس نے09 منشیات فروش کو گرفتار کرکے ممنوعہ مادہ برآمد
سرینگر // سماج سے منشیات کو ختم کرنے کیلئے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے بارہمولہ اور اننت ناگ میں 09 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کرکے ضبط کی۔سی این آئی کے مطابق اننت ناگ میں مختلف علاقوں سے سات منشیات فروش گرفتارکئے گئے ۔ یہ گرفتاریاں پانچ مختلف تھانوں سے کی گئیں، جو ضلع سے منشیات کی لعنت کے خاتمے کیلئے مربوط کوششوں کی عکاسی کرتی ہیں۔ پولیس چوکی سنگم نے فیروز احمد راتھر ولد رسول راتھر اور اعزاز احمد منٹو ولد غلام محمد منٹو ساکناں واگہامہ ہ بجبہاڑہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تقریباً 09 کلو پوست کا بھوسا برآمد کیا۔ پولیس اسٹیشن کوکرناگ نے سہیل احمد ڈار ولد محمد اشرف ڈار رساکن ناگم کوکرناگ اور ریاض احمد میر ولد عبدلرزاق ساکن کوکرناگ کے قبضے سے تقریباً 16.450 کلو گرام بھنگ کا پاؤڈر برآمد کیا۔ پولیس تھانہ اترسو نے شکیل احمد وانی ولد خضر وانی ساکن شیخ پورہ اترسو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے تقریباً 21 گرام چرس، 350 گرام پوست کا بھوسا اور 10000 روپے نقد برآمد کر لیے۔ عشمقام پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے تقریباً 04 کلو پوست بھوسا اور 1.25 کلوگرام بنگ بوسہ شامل ہے۔ تھانہ بجبہاڑہ کی پولیس پارٹی نے ناکہ چیکنگ کے دوران اندراز احمد ٹھوکر ولد علی محمد ٹھوکر ساکن واگہامہ بجبہاڑہ کے قبضہ سے تقریباً 05 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔تمام سات ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا اور ان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت ضلع کے پانچ مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے۔اسی دوران پولیس نے بارہمولہ میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ اور سائیکو ٹراپک مادے برآمد کیے ہیں۔تھانہ بونیار کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس بونیار کی سربراہی میں تھاٹھمولہ بونیار میں قائم ناکہ پر ایک شخص کو روکا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 30 گرام چرس جیسے مادہ برآمد ہوا۔ بعد میں اس کی شناخت محمد اشرف میر ولد عبدالستار ساکنہ بجھتھلان بونیار کے طور پر ہوئی۔ اسے گرفتار کر کے پی ایس بونیار منتقل کر دیا گیا ہے اسی طرح تھانہ کریری کی پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس کریری کی سربراہی میں اتھورا میں قائم ناکہ پر ایک گاڑی اسکارپیو جس کا تھا روک لیا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ٹیپینٹاڈول ہائیڈروکلورائیڈ کی 56 گولیاں اور اسپاسموپروکسیون پلس فسکوٹروپک جیسی 144 گولیاں برآمد ہوئیں۔ بعد ازاں اس کی شناخت محمد آصف ملہ ولد نذیر احمد ساکن کریری کے طور پر ہوئی۔ اسے گرفتار کر کے پی ایس کریری منتقل کر دیا گیا ہے اورجرم میں استعمال ہونے والی گاڑی کوضبط کر لیا گیا ہے۔اس کے مطابق، پولیس اسٹیشن بونیار اور کریری میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔










