school timing

وادی کشمیر میں سکولی اوقات کار میں تبدیلی

خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی ہوگی ۔ ناظم سکولی تعلیم

سرینگر//وادی کشمیر کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی لانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر نے کہا کہ 12اپریل سے میونسپل حدود میں آنے والے تمام سکول صبح 9بجے سے دوپہر 3بجے تک کام کریں گے جبکہ مونسپل حدود سے باہر کے سکول صبح 10بجے سے شام چار بجے تک کھلے رہیں گے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں موسم میں بہتری اور درجہ حرارت میں اضافہ کے ساتھ ہی وادی کشمیر کے تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے اوقات کار کو تبدیل کیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر نے سوموار کو وادی میں 12 اپریل سے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا حکم دیا۔یہ تبدیلیاں تسلیم شدہ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے لیے موثر ہوں گی۔جبکہ سری نگر میونسپل حدود کے اندر اسکول صبح 9بجے سے دوپہر 3بجے تک کام کریں گے اور سرینگر میونسپل حدود سے باہر کے سکولوں میں درس وتدریس کا کام کاج صبح 10بجے سے شام 4بجے تک جاری رہے گا ۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ان ہدایت پرتمام پرائیوٹ سکول اور سرکاری سکول عمل کرنے کے پابند ہوں گے اور خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔