وادی میں 05منشیات فروش گرفتار

سرینگر//منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری و ساری رکھتے ہوئے سوپور اوری اونتی پورہ پولیس نے 05 منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ممنوعنہ نشیلی اشاعہ برآمد کرکے ضبط کی ۔منشیات کا قلع قمع کرنے میں سوپور پولیس کی پارٹی نے شالپورہ کے نزدیک تین افراد کو مشتبہ حالت میں دیکھا جنہوںنے پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی مگر پولیس کی بروقت کاروائی سے تینوں افراد کو گرفتارکیا گیا ۔ جن کی شناخت نذیر احمد شاہ ولد محمد یوسف شاہ، ناصر احمد شاہ ولد محمد یوسف شاہ ساکناں نہارپورہ سوپور اور دانش یوسف بٹ ولد محمد یوسف بٹ ساکن نہارپورہ حال شالیمار کالونی سوپورکے طور پر ہوئی ہے۔ا ن کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی ادویات آٹودرل کی 12بولتیں برآمد کرکے ضبط کی۔تھانہ پولیس سوپور نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آرنمبر285/2022 متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے مذید تحقیقات شروع کردی۔اسی دوران منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اونتی پورہ پولیس نے گائوں من پورہ اندروسہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران تھانہ کھریو کی پولیس پارٹی نے ایک ٹرک رجسٹریشن نمبر PB19H-0454 تھا کو روکا اور مذکورہ گاڑی کی تلاشی کے دوران ٹرک سے 190 کلو وزنی پوست کا بھوسا برآمد ہوا جسے چھپایا گیا تھا۔ ایپل کے 22 ڈبوں میں۔ مذکورہ کنسائنمنٹ کو لے جانے والے اور گاڑی کو چلانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کی شناخت بلراج سنگھ ولد رگویندر سنگھ ساکن جمال پورہ لیلی لدھیانہ پنجاب،دانش غفار ولد عبدلغفار ساکن پہو پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے۔جبکہ ان کے ساتھ ایک اور ساتھی بھی تھا جو اندھیرے کے باعث موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی ٹرک کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔تھانہ پولیس کھریو نے اس سلسلے میں کیس زیرایف آئی آر نمبر 73/2022 متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا ہے۔کمیونٹی ممبران سے درخواست ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔