سری نگر//کشمیر وادی میں ہرگزرتے دن اورات کیساتھ سردی کی لہر شدت اختیار کر رہی ہے۔جبکہ صبح کے وقت گہری دُھند اورسردی کی لہرنے اہلیان وادی کی زندگیوںکومشکل بنادیاہے۔اس دوران مقامی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خشک موسم23 نومبر تک جاری رہے گا اور مہینے کے اختتام تک موسم میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی۔ وادی کشمیر میں بدھ کے روز شدید سردی کا سلسلہ جاری رہا کیونکہ کم سے کم درجہ حرارت سری نگر میں منفی 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کیساتھ گر گیا جو اس موسم کی اب تک کی سرد ترین رات ہے۔مقامی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سوائے چناب ویلی کے کچھ علاقوں کے پورے جموں و کشمیر میں کم از کم درجہ حرارت منفی2سے3 ڈگری سینٹی گریڈ تک معمول سے نیچے رہنے کی توقع ہے، ۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ 23، نومبر تک موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان ہے۔ 24 نومبر کی رات کشمیر کے انتہائی شمال میں ہلکی برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید کہاکہ اوسط کم از کم درجہ حرارت 2 سے 3ڈگری سینٹی گریڈ تک معمول سے کم رہے گا۔ انہوں نے کہا،مجموعی طور پر نومبر کے آخر تک ’موسم کی کسی اہم تبدیلی‘ کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے۔محکمہ موسمیات نے منگل اوربدھ کی درمیانی رات درج کئے گئے درجہ حرارت کے بارے میں بتایاکہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں منگل اوربدھ کی درمیانی پارہ منفی 1.5 درج کیاگیا۔محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے کہا کہ یہ شہرسری نگر میں سال کے اس وقت کے معمول سے اب تک کا سیزن کا سب سے کم اور منفی2.6 سے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن قاضی گنڈ میں کم از کم درجہ حرارت منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس جگہ کیلئے یہ معمول سے منفی3.0ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ جنوبی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں منگل اوربدھ کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ رات کی طرح تھا اور یہ جموں و کشمیر میں سب سے سرد مقام رہا۔ محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے علاقہ کوکرناگ میں منگل اوربدھ کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ شمالی کشمیر کے کپوارہ قصبے میں سوموار اورمنگل کی رات منفی 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منگل اوربدھ کی درمیانی رات درجہ حرارت کم سے کم 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ شمالی کشمیر میں واقع دنیا کا مشہور اسکیئنگ ریزورٹ گلمرگ میں، سوموار اورمنگل کی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میںمنگل اوربدھ کی درمیانی رات درجہ حرارت منفی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
حکومت نے بھدرواہ میں تاریخی رتن گڈھ قلعہ کی بحالی کیلئے10 کروڑ روپے کی منظور ی دِی
آسام: سیلاب سے 13 اضلاع میں 15 لاکھ سے زائد افراد متاثر، اموات کی تعداد 98 تک پہنچ گئی
’ہم بدعنوان سسٹم کا مقابلہ محبت سے کریں گے، نفرت اور تشدد سے نہیں‘، راہل گاندھی کا طلبا و نوجوانوں سے خطاب
’اب تو اس تالاب کا پانی بدل دو، یہ کمل کے پھول کمہلانے لگے ہیں‘، اتراکھنڈ کی عوام سے کھڑگے کی اپیل
سپریم کورٹ کے معروف وکیل ایڈووکیٹ محمد نور اللہ راشٹریہ جنتا دل اقلیتی سیل، دہلی کے ریاستی صدر نامزد
چین سے ہندوستان کی درآمدات میں گزشتہ 5 سال کے دوران 39 فیصد کا اضافہ، حکومت نے راجیہ سبھا میں فراہم کی معلومات
اڑتے مسافر طیارے میں ایمرجنسی گیٹ کھولنے کی کوشش، کیرالہ پولیس نے مسافر کے خلاف درج کیا کیس
افغانستان نے ’عالمی کپ 2027‘ کے لیے کیا کوالیفائی، آئرلینڈ کے لیے راہ ہوئی دشوار
ہماچل پردیش: چمبا ضلع میں پرائیویٹ بس بے قابو ہوکر حادثے کا شکار، 7 افراد کی موت، 11 زخمی
غزہ میں 300 دنوں میں 300 بچے ہلاک: یونیسیف










