وادیٔ کشمیر کے مختلف اَضلاع میں 77 ویں یومِ آزادی کے موقعہ پر تقریبات کا اِنعقاد

سری نگر//وادی ٔ کشمیر میں77ویں یومِ آزادی کے موقعہ پر آج سری نگر سمیت وادی ٔ کشمیر کے مختلف اَضلاع میں شاندار تقریبات کا اِنعقاد کیا گیا جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اِس برس ’ میری مٹی ، میرا دیش ‘ مہم آزادی کے 76برس کی یاد میں ’’ آزادی کا اَمرت مہااُتسو‘ کے اِختتامی پروگرام کے طور پر شروع کی گئی۔اِس مہم میں بہت سے مؤثر پروگرام تھے جن کا مقصد لوگوں کے دِلوں میں حب الوطنی اور اتحاد کا جذبہ پیدا کرنا اور قوم کی مٹی اور ملک کی آزادی کی علامتوں کے احترام کے جذبات کو فروغ دینا تھا۔سری نگر کے بخشی سٹیڈیم میں منعقدہ مرکزی تقریب کے علاوہ تمام اضلاع میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا جہاں چیئرمین اور چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل ترنگا لہرایا اور شرکاء سے خطاب کیا۔اُنہوں نے کہا کہ قوم ان قائدین، مجاہدین آزادی اور شہدأکو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے جنہوں نے ملک کی آزادی کے لئے قربانیاں دیں۔ اُنہوں نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ یہ ان کی اعلیٰ کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ ہم ایک آزاد ملک میں رہ رہے ہیں۔
بارہمولہ میںچیئرپرسن، ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل بارہمولہ سفینہ بیگ نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بارہمولہ میں ترنگا لہرایا اور پریڈ کا معائینہ کیا ۔اُنہوںنے مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔ مارچ پاسٹ جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف، ہوم گارڈز، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، این سی سی اور مختلف سکولوں کے طلباء کے دستوں نے پیش کیا ۔اِس موقعہ پر چیئرپرسن ڈی ڈی سی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بارہمولہ نے حالیہ برسوں میں ناقابل یقین ترقی کی ہے اور اس وقت تمام ترقیاتی شعبوں میں سب سے آگے ہے۔ اُنہوں نے تمام شراکت داروں کو اَپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع کی ترقی میں مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔محترمہ سفینہ بیگ نے ضلع بارہمولہ کے پرائم منسٹرایوارڈ برائے پبلک ایڈمنسٹریشن کی اہمیت پر زور دیا۔اُنہوں نے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی طرف سے مجموعی ترقی کے لئے اُٹھائے گئے اَقدامات کو سراہتے ہوئے جواب دہی اور شفافیت کا ایک طریقہ کار بنانے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ اَدا کیا جس سے لوگوں کو بغیر کسی رُکاوٹ کے ڈیلیور ایبلز کی فراہمی کے لئے حکومتی نظام کو رواں دواں بنایا گیا۔اُنہوں نے سیاحتی شعبے میں جامع ترقی پر خوشی کا اِظہار کیا۔تقریب میں ڈی آئی جی شمالی کشمیر وویک گپتا، ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر، ایس ایس پی بارہمولہ امود اشوک ناگپورے، ایم سی بی کے صدر عمر اظہر ککرو، ڈی ڈی سی ممبران ،بی ڈی سی چیئرپرسنوں ، جوڈیشل ایڈمنسٹریشن اَفسروں ، آرمی اور پولیس اَفسران ، ضلعی اور سیکٹورل اَفسران ، مختلف محکموں کے سربراہان کے علاوہ لوگوں کے ایک بہت بڑے مجمع اور طلباء نے بھی شرکت کی۔اس دوران طلباء اور معروف فنکاروں کی جانب سے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام اور تھیم پر مبنی سکٹ بھی پیش کئے گئے جس سے تقریب میں رونق میں مزید اِضافہ ہوا۔تقریب کے اِختتام پر تقسیم اِنعامات کی تقریب کا اِنعقاد کیاگیا جس دوران اَپنے اَپنے شعبوں میں مثالی او رغیر معمولی خدمات اَنجام دینے پرملازمین کو حوصلہ اَفزائی کی گئی۔
اننت ناگ میںچیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل اننت ناگ محمد یوسف گورسی نے جی ڈی سی( برائے بوائز) کھنہ بل میں قومی پرچم لہرایا اور سی آر پی ایف، جے اینڈ کے پولیس، آئی آر پی، جے اینڈ کے ہوم گارڈز، جے کے پولیس بینڈ، این سی سی اور سکولی بچوں کے دستوں کی طرف سے پیش کئے گئے مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔چیئرمین ڈی ڈی سی نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کی طرف سے مختلف ترجیحی شعبوں بشمول تعلیم، صحت ، ضلع کیپیکس، زراعت اور اس سے منسلک شعبوں، خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے، منریگا، جے جے ایم، آنگن واڑی مراکز اور سکول،دیہی رقی ، میکڈیمائزیشن اور سڑک رابطہ ، سماجی بہبود ، نشا مُکت بھارت ، صنعتیں ، خود روز گار اور دیر اَثاثو کی تخلق ، پانی اور بجلی کی فراہمی سمیت ضلع کی طرف سے کی گئی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔اِس موقعہ پر ضلع کے طلباء اور فنکاروں کی جانب سے حب الوطنی کے موضوعات پر رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔تقریب کا اختتام مارچ پاسٹ اور ثقافتی کارناموں پر انعامات تقسیم کرنے پر ہوا۔ مثالی عوامی خدمات پر مختلف محکموں کے ملازمین کو بھی مبارک باد دی گئی۔تقریب میں ڈی ڈی سی، پی ڈی ایس جے، ڈی آئی جی ایس کے آر، ایس ایس پی، ڈی ڈی سی ممبران، صدر ایم سی اے، اے ڈی ڈی سی،چیئرپرسن بی ڈی سی ، آرمی، سی آر پی ایف اور دیگر سیکورٹی فورسز کے افسران، اے ڈی سی، اے ایس جے، سی ای او، اے سی پی، اے سی آر، سی ایم او اور دیگر افسران، سابق وزراء، اراکین اسمبلی کے علاوہ لوگ بھی موجود تھے۔ڈی سی آفس اننت ناگ میں بھی آئی ڈے کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جہاںضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ایس ایف حامد کے علاوہ سب ڈویژنل ہیڈ کوارٹروں، تحصیل ہیڈ کوارٹروں، کمیونٹی ڈیولپمنٹ بلاکوں اور دیگر مختلف عوامی دفاتر میں قومی پرچم لہرایا گیا۔سکولوں اور کالجوں کی جانب سے مختلف مقامات پر پرچم کشائی کی تقریبات بھی منعقد کی گئیں۔
بڈگام میں چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) بڈگام نذیر احمد خان نے سپورٹس سٹیڈیم بڈگام میں قومی پرچم لہرایا۔ اُنہوں نے پریڈ کا معائینہ کیا اورمارچ پاسٹ پر سلامی لی۔مارچ پاسٹ سی آر پی ایف، جے کے پی، آئی آر پی، جے کے اے پی، جے کے ایچ جی، بی ایچ ایس ایس بڈگام( این سی سی) بی ایچ ایس ایس ( این سی سی ) کے سکولی دستے ، جی ایچ ایس اچھگام، جی ایچ ایس بڈگام اور بینڈ ٹروپ کشمیرویلی بڈگام کے دستوںپیش کیا۔چیئرمین ڈی ڈی سی نے اپنے خطاب میں یوم آزادی کو جوش و خروش سے منانے پر شرکاء کو مبارکباد دی۔ اُنہوں نے ضلع میں حکومت کی طرف سے سال کے دوران کئے گئے ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ’میری مٹی، میرے دیش‘ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے لوگوں کی تعریف اور شکریہ بھی ادا کیا۔اُنہوں نے اَپنے خطاب میں کہا کہ ضلع اِنتظامیہ بڈگام کا ہدف ہے کہ اس سال 8800 سے زائد مختلف قسم کے ترقیاتی کام مکمل کئے جائیں تاکہ بڈگام میں ترقی کا بڑا ہدف حاصل کیاجاسکے۔اِس موقعہ پر میں ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام اَکشے لابرو ،ایس ایس پی بڈگام طاہر گیلانی ، اے ڈی ڈی سی اکرم اللہ ٹاک ، اے ڈی سی ڈاکٹر ناصر احمد ، پروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایس سجاد، سی اِی او بڈگام رومانہ قاضی ، ایڈیشنل ایس پی گوہر احمد ، فوج ، سی آر پی ایف ، بی ایس ایف کے اَفسران ، پی ایچ اِی ، پی ڈی ڈی ، آئی اینڈ ایف سی ، آر اینڈ بی ڈویژن بڈگام کے اَفسران اور ضلع کے مختلف حصوں کے شہری موجود تھے۔اِس موقعہ پر مختلف رنگارنگ ثقافتی پروگرام جیسے روف ، لڑی شاہ ، حب الوطنی کے گیت ، بانگڑہ ، غزلیں ، سکٹ وغیرہ بھی پیش کئے گئے۔پولیس اور سول اِنتظامیہ کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے دستے اور دیگر سول ، پولیس ، ملازمین کو ان کی قابل ستائش اور شاندار عوامی خدمات پر اَنعامات اور توصیفی اَسناد بھی دی گئیں۔
گاندربل میں چیئرپرسن، ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) گاندربل نزہت اشفاق نے قمریہ گراؤنڈ گاندربل میں منعقدہ یوم آزادی کی تقریب میں قومی پرچم لہرایا اورمارچ پاسٹ پر سلامی لی۔چیئرپرسن ڈی ڈی سی نے اَپنے خطاب میں فلاحی سکیموں کی عمل آوری کے علاوہ ضلع میں مختلف شعبوں میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے رجسٹر کی گئی مختلف ترقیاتی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے ضلع میں ترقیاتی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ گاندربل ضلع میں بھی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔اُنہوں نے اُٹھائے گئے اَقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ضلع کے لئے 250 کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے پی آر آئی، بی ڈی سی اور ڈی ڈی سی کو 41 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں تاکہ ترقیاتی کام لوگوں کی ترجیحات کے مطابق کئے جائیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مختلف محکموں کو کل 1,306 کام الاٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 90 فیصد کاموں کے ٹینڈر ہو چکے ہیں اور 50 فیصد فنڈز بھی واگزار ہوچکے ہیں۔تقریب کا اختتام مارچ پاسٹ اور ثقافتی پروگراموں میں حصہ لینے والے طلباء اور دستوں میں انعامات کی تقسیم کے ساتھ ہوا۔ضلع میں مختلف سطحوں پر نمایاں کام کرنے والے کئی افسران اور ملازمین کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔تقریب میںضلع ترقیاتی کمشنر شیامبیر، وائس چیئرپرسن ڈی ڈی سی بلال احمد شیخ، ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر؛ صدر میونسپل کونسل گاندربل، اے ڈی ڈی سی، اے ڈی سی، ایس ڈی ایم کنگن، سی پی او، اے سی آر ڈی ڈی سی ممبران، بی ڈی سی چیئرپرسن، میونسپل کونسلروں کے علاوہ پولیس اور ضلع انتظامیہ کے مختلف افسران اورملازمین موجود تھے۔اِس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے اے ڈی ڈی سی، اے ڈی سی، سی پی اور دیگر ضلعی افسران و ملازمین کی موجودگی میں ڈی سی آفس کمپلیکس اور ڈی سی کی رہائش گاہ پر ترنگا بھی لہرایا۔اِسی طرح کی سب ڈویژن، بلاک، تحصیل اور پنچایت سطح پر بھی پرچم کشائی کی تقاریب منعقد ہوئیں۔
پلوامہ میں 77 واں یوم آزادی 2023 بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پلوامہ میں منعقد ہوئی جہاںچیئرپرسن ڈی ڈی سی پلوامہ سیّد عبدالباری اَندرابی نے قومی پرچم لہرایا اور پریڈکا معائینہ کیا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔اُنہوں نے اِس دِن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قوم آج عظیم مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کر کے رہی ہے جن کی وجہ سے ہم آزاد فضا میں رہ رہے ہیں۔ اُنہوں نے مختلف ترقیاتی کے بارے میں کہا کہ پلوامہ صنعتی ترقی ، تعلیم اور کاروباری صلاحیتوں میں بہتری کا مترادف بن گیا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں معاشی طور پرمتحرک اور مختلف مصنوعات میں خود کفیل ہونے کی صلاحیت بھی ہے۔ تقریب کا مشاہدہ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم ، ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف ، جے کے پی ایس ، سی او 182 اور 183،سی آر پی ایف ، اے ایس پی پلوامہ ، ضلع پلوامہ کے ڈی دی سی ممبران اور پولیس ، سول اِنتظامیہکے سینئر اَفسران نے کیا۔مارچ پاسٹ جے کے پی ، جے کے اے پی ، سی آر پی ایف 182اور 183، ہوم گارڈز ، فائر اینڈ ایمرجنسی ، این سی سی کیڈٹس ، مختلف سکولوں کے طلباء اور یوتھ سروسز کے دَستوں نے پیش کیا۔اِس موقعہ پر متعدد ثقافتی گروپوں ، فن کاروں اور مختلف سکولوں کے طلباء نے ثقافتی پروگرام پیش کئے اور مختلف حب الوطنی کے گیتوں پر پرفارم کر کے حاضرین کو محظوظ کیا۔ پریڈ کے بہترین دستے ، ثقافتی ، سماجی کارکنوں اور دیگر شرکأ میں اِنعامات تقسیم کئے گئے۔لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں اِس تقریب کا مشاہدہ کیا کیوں کہ اِس تقریب کے پُر اَمن اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ضلع پولیس پلوامہ کی طرف سے وسیع حفاظتی اِنتظامات کئے گئے تھے۔ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے 77ویں یوم آزادی پر لوگوں کو مبار ک باد پیش کی اور اُنہوں نے کہا کہ اِس سال آزادی کے 77برس کی یاد میں ’ آزادی کا اَمرت مہااُتسو‘ اور ’ میری ماں ، میرا دیش‘ مہم سمیت کئی مہمات منعقد کی گئیں۔شہریوں میں حب الوطنی کا جذبہ اور ہندوستانی قومی پرچم کے بار ے میں بیداری کو فروغ دینا تھا۔بعد میں ایک پُر وقار پروگرام کا بھی اِنعقاد کیا گیا جس میں حکومت کی جانب سے مختلف شرکأ کو توصیفی اَسناد اور اَنعامات دئیے گئے ۔ ملازمین ، سماجی کارکناں ، سول سوسائٹی اراکین جنہوں نے اَپنے اَپنے شعبوں میں مثالی خدمات کا مظاہرہ کیا۔ پرچم کشائی کی تقریبات تمام سب ڈویژنل ، جوڈیشل کمپلیکس ، تحصیل اور بلاک حلقوں ، پنچایتی گھر، ضلعی اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران کے دفاتر ، سکولوں ، پولیس سٹیشنوں اور دیگر پولیس اور سی آر پی ایف اِدارو ں میں بھی منعقد کی گئیں۔
کولگام ضلع میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کولگام میں منعقد ہوئی جہاں چیئرپرسن ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کولگام محمد اَفصل پرے نے قومی پرچم لہرایا ۔اُنہوں نے پریڈ کا معائینہ کیا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔ مارچ پاسٹ سی آر پی ایف ، جے کے پی ، جے کے پی لیڈیز پولیس گروپ ،ضلعی پولیس بینڈ اور ہوم گارڈ ، این سی سی کے علاوہ سکولی بچے کے دستوں نے پیش کیا ۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ ، پرنسپل سیشنز جج محمد اشرف ، ایس ایس پی ساحل سرنگل ، کمانڈنٹ سی آر پی ایف اور سول ، عدلیہ او رپولیس اِنتظامیہ کے اَفسران اور ملازمین موجود تھے۔تقریب میں وائس چیئرپرسن ڈی ڈی سی شازیہ جان ، صدر میونسپل کونسل کولگام منیب احمد زرگر ، ڈی ڈی سی ممبران اور پی آر آئیز نے بھی شرکت کی۔تقریبات میں ضلع کے مختلف علاقوں سے لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔چیئرپرسن ڈی ڈی سی نے اَپنے خطاب میں 77 ویں یوم آزادی کے موقعہ پر لوگوں کو اِس دن کی مُبارک باد پیش کی اور ملک کی آزادی کے لئے ان کی خدمات کے لئے عظیم شخصیات کو یاد کیا ۔اُنہوں نے ضلع کے ترقیاتی منظر نامے او رفلاحی سکیموں کی عمل آوری کے علاوہ مختلف شعبوں میں ضلعی اِنتظامیہ کی طرف سے کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا کہ سال 2022-23ء کے دورا ن62 کروڑ کی لاگت سے 2,300 کام مکمل کئے گئے اور 64 کروڑ کی تخمینہ لاگت سے جاری مالی برس میں ڈسٹرکٹ کیپکس کے تحت 2,421 کام مکمل ہوں گے۔سی ایس ایس کے تحت متعدد کام جاری ہیں او راِس کی تخمینہ لاگت 715 کروڑ ہوگی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جل جیون مشن کے تحت 465 کروڑ کی لاگت سے 143 واٹر سپلائی سکیمیں آئیں گی اور 12کروڑ روپے کی لاگت سے 9 سکیمیں مکمل ہوں گی۔مالی سال2022-23 ء کے دوران سٹیٹ مریج اسسٹنس کے تحت 2,500 مستفیدین کو فائدہ پہنچایا گیا جبکہ گزشتہ برس مختلف خود روزگار سکیموں کے تحت 7,285 غیر روزگار نوجوانوں کو 48.94 کروڑ روپے کی مالی اِمدادفراہم کی گئی ۔چیئرپرسن نے اَپنے خطاب میں دیگر مختلف شعبوں بشمول اینمل ہسبنڈری ، صنعت ، سماجی بہبود ، آر اینڈ بی ، فشریز اور دیگر محکموں اور شعبوں میں ریکارڈ کی گئی حصولیابیوں اور پیش رفت پر بھی روشنی ڈالی ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اَدب، فن اور ثقافت کو فروغ دینے کے لئے ضلعی اِنتظامیہ نے پہلے ہی وشیو اَدبی میلے کا میابی سے اِنعقاد کیا اور اِس کاوش کو سراہا۔اُنہوں نے ضلعی اِنتظامیہ کے اُٹھائے گئے متعدد اَقدامات ، سیاحتی فیسٹول منعقد کرنے ، منشیات کی بدعت سے نمٹنے کے لئے کئے گئے متعدد اقدامات پر بھی بات کی۔اِس موقعہ پر مختلف رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے گئے جن سے حاضرین و سامعین محظوظ ہوئے۔بعد میں تقسیم اِنعامات کی تقریب کا اِنعقاد کیا گیاجس میں اَفسروں ، ملازمین ، کھلاڑیوں ، طلباء ، تاجروں اور دیگرلوگوں کو حوصلہ افزائی کی گئی۔میونسپل کونسل آفس کولگا م میں پرچم کشائی کی تقریب ھی منعقد ہوئی جہاں صدر میونسپل کونسل کولگام منیب احمد زرگر نے قومی پرچم لہرایا۔دریں اثنأ، ضلع بھر میں بھی تقریبات کا اِنعقاد کیا گیا جس میں سب ڈویژن نور آباد ڈی ایچ پورہ اور دیگر تحاصیل اور سرکاری دفاتر میں قومی پرچم لہریا گیا۔اِس کے علاوہ تمام بلاکوں ، تحصیلوں ، صحت اِداروں ، پولیس سٹیشنوں ، میونسپلٹیوں ، پنچایتوں ، سکولوں ، کالجوں اور دیگر تمام اِداروں اور محکموں میں بھی پرچم کشائی کی گئی۔
بانڈی پورہ میں77ویں یوم آزادی کے موقعہ پر مرکزی تقریب ایس کے سٹیڈیم بانڈی پورہ میں منعقدہوئی جہاںچیئرپرسن ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل بانڈی پورہ عبدالغنی بٹ نے قومی پرچم لہرایا۔اُنہوں نے پریڈ کا معائینہ کیا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔مارچ پاسٹ جے فائز اینڈ ایمرجنسی ، ایس پی اوز، جے کے ہو م گارڈ ، این سی سی ، مختلف سکولوں کے طلباء اور جے کے پی بینڈ گروپ کے دستوں نے پیش کیا۔چیئرپرسن ڈی ڈی سی کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد اور ایس ایس پی بانڈی پورہ لکشے شرما بھی تھے۔اِس موقعہ پر وائس چیئرپرسن ڈی ڈی سی کوثر شفیق ، پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج بانڈی پورہ ، اے ڈی ڈی سی بانڈی پورہ علی افسر خان، ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر کوآرڈی نیشن محمد اشرف حکاک، اے ایس پی بانڈی پورہ سندیپ بٹ ، اے ڈی سی بانڈی پورہ عمر شفیع ، پدم شری فیصل علی ڈار ، ڈی ڈی سی ممبران ، بی ڈی سیز ، پی آر آئیز کے سینئر اَفسران موجود تھے۔تقریب میں سول اِنتظامیہ ، عدلیہ ، پولیس ، فوج اور پیرا ملٹری کے اَفسران اور عوام کے ایک بڑے اِجتماع نے شرکت کی۔تقریب میں مختلف ثقافتی تقریبات اور حب الوطنی پر مبنی گیت پیش کئے گئے جس میں ہندوستان کی متحرک ثقافتی ، اِقتصادی او رسماجی ترقی کی عکاسی کی گئی ہے۔اِس موقعہ پر سی آر پی ایف جوانوں نے خصوصی بھنگڑا پیش کرنے کے علاوہ طلباء کی طرف سے ایک منفرد کثیر لسانی فیوژن گیت بھی پیش کیا گیا جس سے ایس کے سٹیڈیم میں ہونے والی تقریبات کی رونق میں اِضافہ ہوا۔محکمہ تعلیم کی طرف سے آئین ساز اسمبلی کے کام کو پیش کرنے والی جھانکی اور آئی ڈی پی ایس کی طرف سے جموں وکشمیر یوٹی کی سائنسی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے والی جھانکی نے بھی شرکأ کو محظوظ کیا۔چیئرپرسن ڈی ڈی سی عبدالغنی بٹ نے اَپنی تقریب میں شرکا ٔ کو مُبارک باد پیش کیا۔انہوں نے یوم آزادی کی تقریبات کے تاریخی پس منظر ، آئین ساز اسمبلی اور قوم کے لئے مختلف شخصیات کی شراکت پر روشنی ڈالی ۔اُنہوں نے مختلف محاذوں پر ملک کی ترقی کے پہلوئوں پر بھی روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا کہ جن بھاگیداری اَقدام نے ہرفرد کو ترقیاتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کاموقعہ فراہم کیا ۔اُنہوں نے منتخب نمائندوں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی برقرار رکھنے پر ضلعی اِنتظامیہ کی کوششوں کو سراہا جس سے ضلع ترقیاتی محاذ اور مجموعی ترقی کی بلندیوں کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن بھاگیداری اقدام نے ہر فرد کو ترقیاتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا۔انہوں نے منتخب نمائندوں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی برقرار رکھنے پر ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا جس سے ضلع ترقیاتی محاذ اور مجموعی ترقی کی بلندیوں کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران 63 کروڑ روپے منصوبہ بندی میں رکھے گئے ہیں جن میں سے 1,754 کاموں کی نشاندہی کی جا چکی ہے اور رواں مالی برس کے اختتام تک 1,350 کاموں پر کام مکمل کیا جائے گا۔چیئرمین نے کہا کہ رواں مالی برس کے دوران 113 کلو میٹر سڑک کو میکڈمائز کیا جائے گا جس میں سے 54 کلومیٹر سڑک پہلے ہی ضلع میں میکڈمائز ہو چکی ہے ۔اِس کے علاوہ پی ایم جی ایس وائی سے کئی دور دراز بستیوں کے لئے سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں۔اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ضلع کے ہر بلاک کی صورت حال تک رسائی حاصل کرنے ک لئے بلاک دیوس اور عوامی رَسائی پروگراموںکا اِنعقاد کیا۔آخیر میں ڈی ڈی سیز، بی ڈی سیز، پی آر آئیز، پولیس افسران، افسران اور مختلف سول محکموں کے ملازمین کو بہترین عوامی خدمات فراہم کرنے پر اعزازی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔یوم آزادی کی تقریبات ضلع بھرمیں منعقد کی گئیں جن میں منی سیکرٹریٹ ، سب ڈویژن گریز ، سب ڈویژن سنبل ، بلاک لیول ، پنچایت لیول کے علاوہ ضلع کے سکول اور کالج شامل ہین۔اِس سے قبل صبح ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے منی سیکرٹریٹ بانڈی پورہ میں قومی پرچم لہرایا جس میں تمام ضلعی اَفسروں اور ملازمین نے بڑے جوش و جذبے اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ شرکت کی۔
شوپیان میںیوم آزادی کی مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ پولیس لائنزشوپیاں میں منعقد ہوئی جہاں چیئر پرسن ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل بلقیس جان نے ترنگا لہرایا۔اُنہوں نے پریڈ کا معائین کیا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔مارچ پاسٹ جے کے ایگزیکٹو پولیس، سی آر پی ایف ، جے کے اے پی ، فارسٹ پروٹیکشن پولیس ارو فائراینڈ ایمرجنسی ، ہوم گارڈز ، این سی سی او رمختلف سکولوں کے طلباء کے دستوں نے پیش کیا۔چیئر پرسن ڈی ڈی سی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عام لوگوں کی زندگی کو حقیقی معنوں میں آسان بنانے کے لئے ضلع میں ترقی اور ترقی کے اہم اہداف کو حاصل کرنے کے لئے دیرپا امن برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر فضل الحسیب (مہمان خصوصی)، ایس ایس پی، شوپیاںتنوشری۔وائس چیئرمین ڈی ڈی سی عرفان منہاس، چیئرمین میونسپل کونسل شوپیاں سبھاش کول، ڈی ڈی سی ممبران، ڈسٹرکٹ اور سیکٹورل اَفسران، پولیس افسران، نیم فوجی افسران، پی آر آئیز، سول سوسائٹی اراکین، ملازمین، مختلف تعلیمی اداروں کے بچے اور بڑی تعداد میں لوگ بھی موجود تھے۔
کپواڑہ میں مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کپواڑہ میں منعقد ہوئی جہاں چیئرمین، ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) کپواڑہ عرفان سلطان پنڈت پوری نے قومی پرچم لہرایا ۔ اُنہوں نے پریڈ کا معائینہ کیا او رمارچ پاسٹ پر سلامی لی۔ مارچ پاسٹ جے کے پی ، آئی آر پی ، سی آر پی ایف ، بی ایس ایف ، ایف پی ایف ، جے کے پالیس کمانڈوز اور سکولی بچوں کے دستوں نے پیش کیا ۔چیئرمیں ڈی ڈی سی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوم آزادی کے موقعہ پر عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کپواڑہ ضلع نے تمام محاذوں پر جامع ترقی کا مظاہرہ کیا ہے۔چیئرمین نے ضلع کے مجموعی ترقیاتی منظر نامے اور سیکٹر وار کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔اِس موقعہ پروائس چیئرمین ی ڈی سی حاجی فاروق احمد میر، ضلع ترقیاتی کمشنرکپواڑہ آیوشی سوڈان،ایس ایس پی کپواڑہ یوگل منہاس، ڈی ڈی سی ممبران، بی ڈی سی چیئرپرسن، سول انتظامیہ، پولیس، سی آر پی ایف اور فوج کے سینئر افسران موجود تھے۔ اس کے علاوہ پی آر آئیز، سرکاری ملازمین اور سکول کے بچوںاورلوگوں نے بھی بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ٹیبلوز، طلباء ، فنکاروں، سول اور پولیس انتظامیہ کے افسران کو یادگاری اسناد اور تعرصیفی اسناد سے نوازا گیا۔